ETV Bharat / bharat

Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے نے 50 سے زیادہ ایم ایل اے کی حمایت کا دعویٰ کیا

شیوسینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ مجھے 50 سے زیادہ ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔ Eknath Shinde claims support of over 50 MLAs

ایکناتھ شندے نے 50 سے زیادہ ایم ایل اے کی حمایت کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 11:30 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں مسلسل ہلچل جاری ہے۔ شیوسینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے روزآنہ نئے نئے دعوے کر رہے ہیں۔ آج انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے 50 سے زیادہ ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ وہ مجھے بالکل نااہل قرار نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے پاس کافی تعداد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو اقلیت میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شیو سینا کی نوٹس سے نہیں ڈرتے، چاہے اس طرح کے کئی اور نوٹس بھیجے جائیں۔ Eknath shinde attacks on uddhav thackeray

آپ کو بتاتے ہیں وزیراعلی ادھو نے شیوسینا کے 12 باغی ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ اٹھایا تھا۔ اسی وقت 37 باغی شیوسینا ایم ایل ایز جو آسام کے گوہاٹی میں قیام پزیر تھے، جمعرات کو مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کو ایک خط بھیجا، جس میں کہا گیا کہ ایکناتھ شندے ایوان میں ان کے رہنما ہوں گے۔ تاہم اس سے پہلے دن میں نرہری جروال نے کہا تھا کہ انہوں نے باغی ایم ایل اے ایکناتھ شندے کی جگہ اجے چودھری کو ایوان میں سینا کی مقننہ پارٹی کے رہنما کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Maharashtra Political Crisis: شیوسینا کے 37 باغی ایم ایل ایزنے ایوان میں ایکناتھ شندے کو اپنا رہنما منتخب کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.