ETV Bharat / bharat

حکومت ۔ کسانوں کے درمیان تعطل برقرار، آٹھویں دور کی میٹنگ بے نتیجہ ختم - farmer protest

مرکز اور کسانوں کی 40 تنظیموں کے مابین سات ادوار کی بات چیت ہوچکی ہے، حالانکہ یہ بات چیت بےنتیجہ ہی ختم ہوگئی تھی۔ آج بھی حکومت اور کسان اپنے اپنے موقف پر قائم رہے جس کی وجہ سے آٹھویں دور کی میٹنگ بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی ۔ اب اگلی میٹنگ 15 جنوری کو ہوگی۔

Eighth roundحکومت اور کسانوں کے مابین آٹھویں دور کی میٹنگ جاری
حکومت اور کسانوں کے مابین آٹھویں دور کی میٹنگ جاری
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 8:06 AM IST

Updated : Jan 8, 2021, 6:37 PM IST

مرکزی حکومت اور کسان تنظیموں کے درمیان آٹھویں دور کا مذاکرہ جمعہ کو بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ کسان تنظیمیں بارش اور شدید سردی کے درمیان گذشتہ 43 روز سے دہلی کی سرحدوں پر زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ اب تک بات چیت کے سات دور ہوچکے ہیں، اس کے باوجود کوئی راستہ نظر نہیں آیا، لیکن آٹھویں دور کی میٹنگ میں حکومت اور کسانوں کو اچھی امید تھی یہ میٹنگ بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب اس سلسلے میں نویں دور کی میٹنگ 15 جنوری کو ہوگی۔

حکومت ۔ کسانوں کے درمیان تعطل برقرار، آٹھویں دور کی میٹنگ بے نتیجہ ختم

ایک جانب کسانوں کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کو واپس لئے بغیر کام نہیں ہوسکتے ہیں۔ وہیں مرکزی حکومت نے بھی واضح کردیا ہے کہ وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔

مرکز اور مظاہرہ کرنے والے کسانوں کے درمیان ہونے والی آٹھویں دور کی بات چیت کے ایک دن قبل مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت تین نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے علاوہ کسی بھی تجویز پر غور کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ آٹھ جنوری کو وگیان بھون میں دوپہر دو بجے مظاہرہ کر رہے 40 کسان تنظیم کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں کیا نتیجہ نکلے گا۔

مرکزحکومت اور 40 کسان تنظیموں کے مابین اب تک سات دور کی بات چیت ہوچکی ہے۔ کسانوں کی تنظیموں کو 30 دسمبر کو میٹنگ میں کچھ کامیابی ملی تھی، جب حکومت بجلی کی سبسڈی اور پرالی کو جلانے سے متعلق دو مطالبات پر راضی ہوگئی تھی۔

وزیر زراعت نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ ان قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کے علاوہ کسی بھی تجویز پر غور کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ریاستوں کو نئے مرکزی قانون کو نافذ کرنے کی چھوٹ کے متعلق انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی چھوٹ ریاست کو نہیں دی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے زراعت کیلاش چودھری نے کہا کہ نئے زرعی قوانین کسانوں کو استثنیٰ دیتے ہیں اور حکومت جلد سے جلد موجودہ تعطل کے خاتمے کی امید کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اقدامات کئے گئے ہیں وہ صرف ابتداء ہے اور مزید اصلاحات کی جانی ہیں۔ اس کے بعد کیٹناشک بل اور بیجوں کا بل ہوگا۔

Last Updated : Jan 8, 2021, 6:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.