کلبرگی: ریاست کرناٹک کے کلبرگی ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی۔ اس دوران بس میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ صبح 6 بجے کے قریب بیدر-سری رنگا پٹنہ ہائی وے پر کلبرگی ضلع کے کملا پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ کئی لوگوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Moradabad: مرادآباد میں مندر سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، چارعقیدت مند ہلاک
مسافر بس ایک لاری سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس ایک پل سے ٹکرا گئی اور اس میں اچانک آگ لگ گئی، اس بس سے فوری طور پر 22 مسافر اپنی جان بچا کر نکل آئے لیکن اس حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ نجی بس گوا کی اورنج کمپنی کی ہے۔ یہ بس گوا سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ بس میں ڈرائیور سمیت 35 مسافر سوار تھے۔ 12 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام آٹھ افراد حیدرآباد کے رہنے والے ہیں۔