ETV Bharat / bharat

Eid-ul-Azha: ملک بھر میں منائی جا رہی ہے عید الاضحیٰ، قربانی کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Jul 21, 2021, 10:00 AM IST

Updated : Jul 22, 2021, 6:50 AM IST

بدھ کو پورے ملک میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد سے ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

eid ul adha prayers offered all over india
جامع مسجد دہلی سمیت ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا، قربانی کا سلسلہ جاری

آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جارہا ہے۔ بدھ کو عیدالاضحیٰ کی نماز دہلی کی جامع مسجد سمیت ملک بھر میں میں ادا کی گئی۔ اس دوران مسجد انتظامیہ نے اپیل کی کہ وہ کورونا قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے عید الاضحیٰ کی تقاریب کا اہتمام کریں۔

اس موقع پر جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ ہمیں کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اپنے اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لئے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہی امام نے بتایا کہ صرف 15-20 افراد نے جامع مسجد میں نماز ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جامع مسجد میں محدود لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے کے لئے لیا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر صرف 15-20 افراد نے نماز ادا کی۔ نیز امام بخاری نے اپیل کی ہے کہ ہر ایک کورونا ہدایت نامے پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Eid-ul Adha: قربانی کا فلسفہ کیا ہے؟

اسی دوران وسطی ضلع کے ڈی سی پی جسمیت سنگھ نے بتایا کہ لوگ کورونا قوانین پر عمل پیرا ہیں۔ ورنہ جامع مسجد والا علاقہ بہت بھیڑ بھاڑ والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امام صاحب نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ لوگ صرف گھروں میں رہ کر ہی نماز ادا کریں۔

مغربی بنگال۔ کولکاتا

ریاست مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں لوگوں نے سادگی کے ساتھ عید الضحٰی کی نماز ادا کی۔ اس درمیان کورونا گائیڈ لائن پر بھی سختی سے عمل کیا گیا۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں کورونا کے درمیان اقلیتی طبقے کے لوگوں نے احتیاط کے ساتھ عیدالاضحیٰ کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ مساجد میں آنے والے لوگ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔

ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا

جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24، ہوڑہ، ندیا، مرشدآباد، مالدہ، شمالی 24 دیناج پور سمیت مختلف اقلیتی اکثریتی اضلاع کی مساجد اور عید گاہوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

بہار۔ گیا

بہار کے گیا میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ مسلمان عید قرباں منارہے ہیں، کورونا وبا اور حکومت کی بندشوں کی وجہ سے نماز دوگانہ عید گاہوں اور کھلے میں نہیں ادا کی گئی ہے جبکہ مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نماز پڑھی گئی ہے۔ اس موقع پر کورونا وبا کے خاتمے اور پوری دنیا میں امن و امان، صحت و توانائی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ہے۔

ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا

صبح ساڑھے پانچ بجے سے نماز کا سلسلہ شروع ہوا جو ساڑھے چھ بجے تک ختم ہوگیا، کیونکہ حکومت کی ہدایت کے مطابق مساجد میں چند افراد یعنی کہ زیادہ سے زیادہ پندرہ سے بیس افراد ہی باجماعت نماز ادا کرسکتے تھے۔ تاہم بھیڑ کچھ زیادہ نظر آئی لیکن احتیاط کی وجہ سے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ صبح نماز کے بعد سے قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خوشگوار ماحول میں عید قرباں کی ادائیگی ہورہی ہے ضلع گیا حساس ہے تاہم ابھی تک کہیں سے ناخوشگوار واقعات کی اطلاع نہیں ہے۔

راجستھان. جےپور

ریاست راجستھان کے جے پور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہونے والی عید کی خاص نماز بھی عیدگاہوں، درگاہوں، مساجد سمیت دیگر جگہوں پر اجتماعی طور پر ادا نہیں کی گئی، لوگوں نے نماز حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق ادا کی۔

ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خاص دعائیں کی گئیں۔

اترپردیش۔ لکھنؤ

آج پورے ملک میں عید الاضحیٰ کی دو رکعت نماز کورونا گائیڈ لائن کے تحت ادا کی گئی لکھنؤ کے تمام تر مساجد و عید گاہ میں محدود لوگوں نے ہی نماز عیدالاضحیٰ ادا کی اور کورو نا گائیڈ لائن کا پورا خیال رکھا ۔ لکھنؤ کے مشہور عیش باغ عیدگاہ میں بھی چند افراد نے ہی نماز ادا کی جبکہ عام حالات میں یہاں پر لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے آتے تھے۔

ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا

وہیں عیدگاہ کے خطیب و امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کے خطبے میں میں عوام سے اپیل کیا ہے کورونا کی تیسری لہر سے قبل ٹیکہ لگوا لیں تا کہ تیسری لہر آنے پر کسی کو جانی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کرناٹک۔ یادگیر

ریاستی حکومت کے عیدالاضحیٰ کو لے کر اجتماعی طور پر عید گاہوں میں نماز عید الاضحی ادا کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔جس کے چلتے آج شہر میں تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی صبح چھ بج کر تیس منٹ سے سات بج کر تیس منٹ تک تمام مساجد میں نماز عیدالاضحی نہایت سادگی اور پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔

ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا

اس موقع پر مولانا نظام الدین برکاتی خطیب و امام مسجد صدر دروازہ یادگیر نے شہر یادگیر کے تمام لوگوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت و ریاستی وقف بورڈ کے احکامات کے مطابق نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔

مغربی بناگال کے 24 پرگنہ

ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا

ریاست کے تمام اضلاع میں بڑی سادگی کے ساتھ عید الضحٰی کی نماز ادا کی گئی اور اس درمیان لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا. لیکن انہوں نے بڑی عید گائیں ویران رہنے پر مایوسی کا کورونا وائرس کے سبب تمام اضلاع میں بڑی عیدگاہوں کے بجائے مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز کا اہتمام کیا گیا۔ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت نے شمالی 24 پرگنہ کے لوگوں سے موجودہ صورتحال کو لے تبادلہ خیال کیا۔

تلنگانہ۔ حیدرآباد

ملک بھر میں نماز دوگانہ ادا

ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی اپنے مکان اعظم پورہ کی مسجد چنوٹے شاہ میں کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئےاپنے خاندان کے ساتھ عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر محمد محمود علی نے کہا کہ پچھلے سال کورونا وائرس کے سبب گھروں میں عید کی نماز ادا کی گئی تھی، رواں برس کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عیدگاہ اور مساجد میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔

مدھیہ پردیش۔ بھوپال

کورونا وبا کے دوران جس طرح پابندیاں ہیں، انہیں ہٹا کر حکومت نے 2 سال بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر بھوپال کے ہر محلے کی مسجدوں میں 50 لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی۔

مدھیہ پردیش۔ بھوپال

بھوپال میں عیدالاضحیٰ کو روایتی انداز میں منایا گیا اور عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، لیکن عید الاضحی کی نماز کو عید گاہ پر ادا نہیں کی گئی۔ کورونا گائیڈلائن کے تحت عید گاہ پر 6 لوگوں نے نماز ادا کی-جس طرح سے حکومت کے ذریعہ پابندی کو کم کرتے ہوئے پچاس لوگوں کو عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی اس پر مقامی لوگوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا-آج عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں ملک کی ترقی کے لئے اور امن و امان کے لئے دعا کی گئی تو وہیں کورونا وائرس سے نجات کے لئے بھی دعائیں کی گئیں-

Last Updated : Jul 22, 2021, 6:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.