ETV Bharat / bharat

Education: 'تعلیم سے ہی ہمارا مستقبل روشن ہوگا'

'منتظمین مساجد جے پور کا اہم اجلاس' کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتما کیا گیا، جس میں ائمہ مساجد و منتظمین مساجد اور سیکریٹریز سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ اس موقع پر مولانا انصار قاسمی نے موجودہ وقت میں تعلیم Education کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا، اس لیے ہمیں تعلیم کی جانب زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اسی سے ہمارا مستقبل روشن ہوگا۔

a program in hajj house  program between emaam and secretaries  جے پور کے کربلا علاقے میں واقع حج ہاؤس میں پروگرام منعقد  مساجدوں کے ائمہ، مساجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدور اور سیکریٹریز کا اجلاس  etv bharat urdu news
'تعلیم سے ہی ہمارا مستقبل روشن ہوگا'
author img

By

Published : Nov 28, 2021, 7:51 PM IST

ریاست راجستھان Rajasthan کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے میں واقع حج ہاؤس میں جے پور کے ائمہ مساجد، مساجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدور اور سیکریٹریز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

'تعلیم سے ہی ہمارا مستقبل روشن ہوگا'

اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مفتی ذاکر نعمانی نے شرکت کی، پروگرام میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے رامپور کے مولانا انثار قاسمی نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلم نوجوانوں نشہ کی لت کا شکار ہورہے ہیں، جس جانب کوئی مسلم رہنماء توجہ نہیں دے رہے ہیں، حالانکہ اس جانب توجہ کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:۔ ائمہ مساجد کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت: عمیر احمد الیاسی

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں تعلیم کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا، اس لئے ہم کو تعلیم کی جانب زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اسی سے ہمارا مستقبل روشن ہوگا۔ اس دوران کثیر تعداد میں ائمہ مساجد، مساجد کمیٹیوں کے صدور اور سیکریٹریز سمیت دیگر افراد موجود رہے۔

پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے پروگرام کے ذمہ دار حافظ منظور نے بتایا کہ 'یہ پروگرام تو کئی ماہ پہلے ہی منعقد ہونا تھا لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی ہوگیا تھا، تاہم اب یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کے اس پروگرام میں 100 سے زیادہائمہ مساجد اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.