ETV Bharat / bharat

ED Involve in Abbas Ansaris Case عباس انصاری کے چترکوٹ جیل کیس میں ای ڈی کی انٹری

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے چترکوٹ جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عباس انصاری کی اپنی بیوی نکہت سے ملاقات کے معاملے میں درج ایف آئی آر کی کاپی طلب کی ہے۔ جلد ہی ای ڈی کے اہلکار چترکوٹ جیل کا دورہ کریں گے۔ ED sought copy of fir from chitrakoot sp

عباس انصاری کے چترکوٹ جیل کیس میں ای ڈی کی انٹری

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 12:23 PM IST

لکھنؤ: چترکوٹ جیل کو رکن اسمبلی عباس انصاری کی آرام گاہ بنانے کے معاملے میں اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انٹری لے لی ہے۔ بیوی نکہت سے عباس کی ملاقات کرانی ہو یا پھر کسی طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے عوض میں تقسیم کیے گئے تمام تحائفے کا حساب لینے کے لیے ای ڈی نے جانچ شروع کر دی ہے۔ اس کے لیے بدھ کو ای ڈی نے ایس پی چترکوٹ سے جیل حکام کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی طلب کی ہے۔

ای ڈی نے چترکوٹ کے ایس پی کو خط بھیج کر مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری اور ان کی بیوی نکہت انصاری سمیت جیل حکام اور ملازمین کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی مانگی ہے۔ تحقیقات میں اب تک سامنے آنے والے حقائق کے ساتھ تمام دستاویزات بھی طلب کی گئی ہیں۔ دراصل عباس انصاری منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ہیں اور ای ڈی نے ہی عباس کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ ایسے میں چترکوٹ جیل سپرنٹنڈنٹ، جیلر، ڈپٹی جیلر اور جیل کے دیگر ملازمین کو عباس انصاری کے پیسوں سے مبینہ طور پر تحائف دیے گئے، اس لیے ای ڈی نے اس معاملے میں انٹری لی ہے۔

ذرائع کے مطابق جلد ہی ای ڈی کی ایک ٹیم چترکوٹ جیل جائے گی اور افسران و ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔ جیل میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کرنے کے ساتھ معطل جیل افسران اور وارڈرز سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس معاملے میں ای ڈی کی مداخلت سے جیل حکام اور ملازمین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Chitrakoot Jail نکہت انصاری کو گرفتار کرنے والی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا

اس کے ساتھ ہی عباس اور نکہت پر قانون کی گرفت مزید سخت ہوتی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی جلد ہی اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کر سکتی ہے۔ دوسری طرف چترکوٹ جیل میں قید عباس انصاری کی بیوی نکہت انصاری کا جوڈیشل کسٹڈی ریمانڈ ختم ہو رہا ہے۔ آج لکھنؤ کی اینٹی کرپشن کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوگی۔ اس دوران پولیس نکہت کی ریمانڈ کی درخواست پیش کر سکتی ہے۔ دراصل بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے لکھنؤ کی خصوصی انسداد بدعنوانی عدالت میں سماعت جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.