کولگام: جموں و کشمیر کے ڈگری کالج کولگام میں آزادی کا امرت مہوتسو کے زیر اہتمام فوڈ اینڈ ڈرگس انتظامیہ کولگام نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے تعاون سے یہاں 'ایٹ رائٹ میلہ' کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن محمد افضل پرت، اے ڈی ڈی سی اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر ہلال احمد کمشنر، فوڈ سیفٹی کولگام فوڈ اینالسٹ کشمیر، انسپکٹرز، فوڈ اینالسٹ، طلباء، ایف بی اوز، پوشن مشن کے افسران، صحت اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
میلے کی صدارت ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن محمد افضل نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹ رائٹ میلے کا مقصد لوگوں میں اچھی غذا کھانے کے لئے بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل قریب میں اسی طرح کے میلے کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ میلہ میں مختلف محکموں جیسے زراعت، باغبانی اور کشمیر ڈویژن کے کچھ سرکردہ فوڈ مینوفیکچررز کے فوڈ اسٹالز لگائے گئے تھے تاکہ مقامی پیداوار کو ظاہر کیا جا سکے اور صارفین میں محفوظ اور صحت بخش کھانے کی عادت ڈالی جا سکے۔
اے ڈی ڈی سی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فوڈ بزنس آپریٹرز خصوصاً مینوفیکچرنگ، ہوٹل مالکان اور ریسٹورنٹ مالکان کو ہدایت دی کہ وہ اچھی مینوفیکچرنگ اور حفظان صحت کے طریقوں کو اپنائیں اور جلد از جلد حفظان صحت کی درجہ بندی کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کولگام نے میلے کے انعقاد کی ضرورت کے بارے میں بات کی اور زرعی طریقوں کو اپنانے پر زور دیا۔
پروگرام کے مختلف سیشنز کے دوران ماہرین کی تقاریر، سکیٹس، مظاہرے، ثقافتی پروگرامز، واکتھون، کوئز، یوگا آسن جیسے پروگرامز منعقد کئے گئے۔ سامعین کو محفوظ خوراک کے طریقوں پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ اپنے خطاب کے دوران مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ صحت مند کھانے کی عادت ڈالیں خصوصاً چینی، نمک اور تیل کا استعمال کم کریں۔ مقررین نے ملاوٹ شدہ اور غیر صحت بخش اشیائے خوردونوش کے انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں:
Azadi ka Amrit Mahotsav: آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ڈوڈہ میں ایٹ رائٹ میلے کا اہمتام
اس موقع پر مختلف مقابلوں کے فاتحین کو مبارکباد دی گئی۔ قبل ازیں حکومت کی جانب سے ’ایٹ رائٹ میلہ‘ کے حصے کے طور پر واکتھون کا انعقاد کیا گیا۔ ہائر سیکنڈری اسکول تا اسپورٹس اسٹیڈیم کولگام کے طلباء کو اے ڈی ڈی سی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس میں طلباء اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد کے ساتھ فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔