نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کی کئی دیگر ریاستوں میں منگل کی رات تقریباً 10.18 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 بتائی گئی ہے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ موصولہ اطلاعات اور عینی شاہدین کے مطابق دہلی-این سی آر میں رات کو دو بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف کے سبب گھروں سے باہر نکل آئے۔ لوگوں میں ابھی بھی خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ زلزلے کے سبب لوگ اپنے مکانات سے باہر نکل کر کھلی جگہوں میں رات کو کافی دیر تک بیٹھے رہے۔ معلومات کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.6 درج کی گئی ہے۔ اس زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقہ جُرم کو بتایا جا رہا ہے۔
-
#WATCH | Punjab: People rush out of their houses to open space as several parts of north India experiences strong tremors of earthquake.
— ANI (@ANI) March 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Visuals from Bathinda. pic.twitter.com/js44tjqnGc
">#WATCH | Punjab: People rush out of their houses to open space as several parts of north India experiences strong tremors of earthquake.
— ANI (@ANI) March 21, 2023
Visuals from Bathinda. pic.twitter.com/js44tjqnGc#WATCH | Punjab: People rush out of their houses to open space as several parts of north India experiences strong tremors of earthquake.
— ANI (@ANI) March 21, 2023
Visuals from Bathinda. pic.twitter.com/js44tjqnGc
دراصل منگل کو جب لوگ رات کا کھانا کھانے کے بعد آرام کرنے کی تیاری کر رہے تھے، اسی وقت اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرزنے لگیں، جس سے لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے فوراً سڑک کی طرف بھاگے اور جان بچانے کی کوشش کی۔ بتادیں کہ دہلی کے آس پاس کے علاقوں کے علاوہ ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ، راجستھان، اتر پردیش اور جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-
#WATCH | Uttar Pradesh: People rush out of their houses to open spaces as several parts of north India experience strong tremors of earthquake.
— ANI (@ANI) March 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Visuals from Golf City, Noida. pic.twitter.com/Y5GmK1Ck2S
">#WATCH | Uttar Pradesh: People rush out of their houses to open spaces as several parts of north India experience strong tremors of earthquake.
— ANI (@ANI) March 21, 2023
Visuals from Golf City, Noida. pic.twitter.com/Y5GmK1Ck2S#WATCH | Uttar Pradesh: People rush out of their houses to open spaces as several parts of north India experience strong tremors of earthquake.
— ANI (@ANI) March 21, 2023
Visuals from Golf City, Noida. pic.twitter.com/Y5GmK1Ck2S
مزید پڑھیں:۔ Earthquake In J&K جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 بتائی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ قزاخستان، ترکمانستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، کرغزستان اور افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش میں بتایا گیا ہے۔ وہیں پاکستان اور افغانستان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور پاکستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں زلزلے کے باعث نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔