ETV Bharat / bharat

Zaidpur Without Cleaning: ملسم اکثریتی علاقہ 'زید پور' میں گندگی کا انبار

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 3:30 PM IST

کانگریس کے آل انڈیا پولنگ بوتھ بدرپور کے صدر شفیع الرحمن نے بتایا کہ یہاں کے کونسلر بی جے پی کے ہیں، وہ مسلم علاقوں میں کام کرانا پسند نہیں کرتے، متعدد بار یہاں کے لوگ مقامی کونسلر سے ملاقات کرکے صفائی کرانے کی درخواست کرچکے ہیں لیکن لوگوں کو کونسلر صاحب کہتے ہیں کہ جب تک لوگ گوشت کھانا بند نہیں کریں گے۔ Zaidpur Without Cleaning

ملسم اکثریتی علاقہ 'زید پور' میں گندگی کا انبار

قومی دارالحکومت دہلی کے بدرپور اسمبلی حلقہ کے زیدپور(کھڈا کالونی) میں عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے گندگی کا انبار لگا ہوا ہے، حالت یہ ہےکہ گندگی کی وجہ سے وہاں سے لوگوں کا گزرنا دشوار ہو گیا ہے۔Zaidpur Without Cleaning

تفصیلات کے مطابق بدرپور اسمبلی حلقہ کا مسلم اکثریتی علاقہ زید پور میں جامعہ نگر سے زیادہ تر مسلمان یہاں آباد ہو رہے ہیں، نوئیڈا اور فریدآباد سے متصل سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کھلی فضا کے لیے رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آہستہ آہستہ یہاں مسلمانوں کی آبادی بڑھتی جارہی ہے اور تعمیراتی کام بھی بڑی تیزی سے چل رہا ہے، یہاں عالی شان مکانات بھی دور سے دکھائی دیتے ہیں،لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں کے عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے صفائی کا نظام نا کے برابر ہے،زید پور ایچ بلاک کے نالے اور سڑکوں پر گندگی کا انبار لگا ہوا ہے، جس کے سبب لوگوں کو آمد ورفت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اندور نے صفائی و ستھرائی میں تاریخ رقم کی: شیوراج

کانگریس کے آل انڈیا پولنگ بوتھ بدرپور کے صدر شفیع الرحمن نے بتایا کہ یہاں کے کونسلر بی جے پی کے ہیں، وہ مسلم علاقوں میں کام کرانا پسند نہیں کرتے، متعدد بار یہاں کے لوگ مقامی کونسلر سے ملاقات کرکے صفائی کرانے کی درخواست کرچکے ہیں لیکن لوگوں کو کونسلر صاحب کہتے ہیں کہ جب تک لوگ گوشت کھانا بند نہیں کریں گے۔ کوڑے اٹھانے والی گاڑی مسلم علاقوں میں نہیں بھیجی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کونسلر کا متعصبانہ رویہ رہا تو کیا آئندہ آنے وقت میں میونسپل کارپوریش کے انتخابات میں انہیں ووٹ مل سکتا ہے۔

ایک دیگر مقامی باشندہ سلیم نے بتایا کہ عوامی نمائندے کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں کوڑا کا انبار لگاہوا ہے ،اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے، ووٹ کے وقت رہنماء بڑے بڑے دعوے کرتے دکھائی دیں گے۔

آپ کو بتادیں کہ زید کھڈا کالونی میں این ٹی پی سی کی جانب نالا کھلا ہوا ہے اس میں گندہ پانی بہتا رہتا ہے، وہاں لوگ کوڑا ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے ناپاک جانور ہمیشہ دکھائی دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.