نئی دہلی:۔ بھارتی کوسٹ گارڈ اور گجرات کے انسداد دہشت گردی دستے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحیرۂ عرب میں بھارتی آبی حدود میں ایک پاکستانی کشتی کو حراست میں لے لیا۔ اس کشتی پر عملے کے نو ارکان سوار ہیں۔ کشتی سے 280 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔ دفاعی ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں بھارتی آبی حدود میں پاکستان کی الحج کشتی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کشتی پر عملے کے نو ارکان سوار ہیں۔ تفتیش میں کشتی پر 280 کروڑ روپے کی ہیروئن پائی گئی ہے۔Drugs worth 300 crore were seized from Kutch, 9 Pakistanis arrested۔ ترجمان نے بتایا کہ کشتی کو تحویل میں لینے کے بعد مزید تفتیش کے لیے جاکھو لایا جا رہا ہے۔
- مزید پڑھیں:۔ Pakistani Boat Seized with 77 kg Heroin: گجرات کے ساحل سے 77 کلو ہیروئن کے ساتھ پاکستانی کشتی ضبط
یو این آئی