ETV Bharat / bharat

Drone Activity Spotted: جموں کے تین مقامات پر پھر ڈرون دیکھے گئے - جموں میں ڈرون

جموں کے تین مقامات پر مرن صاحب، کالو چک اور کنجوانی علاقوں میں فوجی اڈے کے قریب لوگوں نے ڈرون دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حفاظتی دستوں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ منگل کو بھی جموں شہر کے نواح میں ایک فوجی اسٹیشن کے اوپر دو ڈرون دیکھے گئے تھے۔

Drone activity spotted again in Jammu
جموں کے تین مقامات پر پھر ڈرون دیکھے گئے
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 12:20 PM IST

جموں کے تین مقامات پر مرن صاحب، کالو چک اور کنجوانی علاقوں میں لوگوں نے ڈرون دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حفاظتی دستوں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جموں میں کم از کم پانچ ڈرون سرگرمیوں کی اطلاع موصول ہوچکی ہے۔

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقہ میں دو دھماکوں کے بعد پیر اور منگل کو جموں میں ڈرون دیکھے جانے کے بعد سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

جموں کے کالوچک علاقہ میں 27 اور 28 جون کی درمیانی شب بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے نزدیک ڈرون دیکھے گئے جنہیں مار گرانے کے لیے فوجی جوانوں نے فائرنگ کی تھی۔

منگل کی صبح جموں کے کنجوانی علاقہ میں لوگوں نے ڈرون دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم حفاظتی دستوں، پولیس یا فوج کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی اور آج دوسرے روز کنجوانی علاقہ سے ڈرون دیکھے جانے کی خبرے گشت کر رہی ہے جبکہ دفاعی ترجمان جموں نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارتِ داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کو سونپی

این ایس جی کی ٹیم تحقیقات کے لئے جموں ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی صبح جموں ایئر فورس اسٹیشن کے تکنیکی علاقے میں ڈرون کے ذریعے دو دھماکے کیے گئے۔ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے مطلع کیا کہ ایک دھماکہ سے ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ دوسرا کھلے علاقے میں پھٹا۔ جس سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم، دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

ایئرپورٹ پر ڈرون حملے اور جموں کے دیگر حفاظتی مقامات پر ڈرونز کی موجودگی کے بعد جموں میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، جگہ جگہ تلاشی مہم جاری ہے۔ وہیں جموں کی جانب آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.