ETV Bharat / bharat

رائے پور: بیرون ملک سے سونے چاندی کی اسمگلنگ، 42 کروڑ کے بسکٹ ضبط - رائے پور اور راج نندگاؤں میں ڈی آر آئی کی کارروائی

ڈی آر آئی نے رائے پور اور راج نندگاؤں پر چھاپہ مارا اور 42 کروڑ سونے چاندی کے بسکٹ اور سلاخیں ضبط کیں۔ محصولات انٹلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہاں بیرون ملک سے سونے چاندی کی اسمگلنگ ہوتی تھی۔

 رائے پور: بیرون ملک سے سونے چاندی کی اسمگلنگ، 42 کروڑ کے بسکٹ ضبط

author img

By

Published : May 4, 2021, 9:58 AM IST

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) کی رائے پور اور اندور ٹیم نے مل کر بڑی کارروائی کی ہے۔ رائے پور اور راج نندگاؤں چھاپوں میں 42 کروڑ سونے چاندی کے بسکٹ اور سلاخیں پکڑی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دراصل رائے پور کے دو اسمگلروں کو پکڑنے کے بعد ٹیم نے پوچھ تاچھ کی تو ان سے راج نندگاؤں کے موہنی جیولرز کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔ جس کے بعد ٹیم نے وہاں چھاپہ مارا تو بیرون ملک سے چھتیس گڑھ اسمگل کیے گئے سونے چاندی کے بسکٹ اور سلاخوں کا ایک بڑا ذخیرہ ٹیم کے ہاتھ لگا۔ جس کی لاگت لگ بھگ 42 کروڑ بتائی جارہی ہے۔

  • رائے پور اور راج نندگاؤں میں ڈی آر آئی کی کارروائی

اس کارروائی میں رائے پور کے اسمگلروں سے 13 کلو سونا، راج نندگاؤں کے موہنی جیولرز سے 4545 کلوگرام چاندی، ساڑھے چار کلو سونا اور 32 لاکھ روپے نقد قبضے میں لیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں اب تک پائے گئے سونے چاندی کے زیورات کی قیمت تقریباً 42 کروڑ ہے۔ اس سلسلہ میں دیگر تین افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • بیرون ملک سے اسمگلنگ کی جارہی تھی

ڈی آر آئی کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ رائے پور کے دو افراد کولکاتہ سے 13 کلو سونا لے کر آرہے تھے۔ انہیں ان پٹ اطلاع کی بنیاد پر پکڑ لیا گیا تھا۔ تاہم افسران نے ان دونوں کی تلاشی لی تو کچھ نہیں ملا۔ لیکن پھر اس کے کپڑوں کے اندر کچھ عجیب سا محسوس ہوا۔ جانچ پڑتال پر پتا چلا کہ اس نے ٹیپ کے ٹکڑے سے پچھلی طرف والے کپڑوں کے اندر کچھ لپیٹا تھا۔ جب افسران نے پٹی کھولی تو غیر ملکی نشانات کے سونے کے بسکٹ گرنے لگے۔ دوران تفتیش ان دونوں نے راج نندگاؤں کے موہنی جیولرز کے جسراج شانتی لال بید کو بیرون ملک سے سونا لاکر فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔ اس کے بعد ٹیم راج نندگاؤں پہنچی اور وہاں چھاپہ مارا۔ جس کے بعد یہ ساری صورتِ حال کا پتہ چلا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.