نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف کامیڈین راجو شریواستو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سریواستو کا بدھ کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں طویل بیماری کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔Raju Srivastava passes away
اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مرمو نے کہاکہ 'ممتاز کامیڈین راجو سریواستو جی کا بے وقت انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کے پاس اپنی مزاحیہ اداکاری سے سامعین کو مسحور کرنے کا انوکھا ہنر تھا۔ ان کی وجہ سے ہندوستان میں کامیڈی کے اسٹیج کو ایک نئی پہچان ملی۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔'
مودی نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ راجو شریواستو کی مزاحیہ اور مثبت کامیڈی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہو گئے لیکن اپنے کام کی طاقت سے وہ لاتعداد لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ان کا انتقال افسوسناک ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے دلی تعزیت۔ اوم شانتی۔' Condolences for Raju Srivast
دوسری جانب جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی کامیڈین راجو سریواستو کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
منوج سنہا نے موصوف کامیڈین کے انتقال پر صدمے کا اظہا کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شری راجو سریواستو کے بے وقت موت پر گہرا صدمہ ہوا۔'
انہوں نے کہا، 'وہ ایک ایسے آئیکن تھے جنہوں نے اپنے بے عیب انداز اور ٹائمنگ سے کامیڈی کے میدان کو ایک نیا معنی بخش دیا۔'
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: 'ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا مشکل ہے میں مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے اہلخانہ اور مداحوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔'
یو این آئی