ETV Bharat / bharat

Shakeel Khan On Upendar Kushwaha رکن اسمبلی ڈاکٹر شکیل خان نے اوپندر کشواہا کی سیاسی بصیرت پر افسوس کا اظہار کیا - ڈاکٹر شکیل خان کا بی جے پی پر طنز

کانگریس کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شکیل خان نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں تمام پارٹیاں متحد ہوکر ہی بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم اگر اوپندر کشواہا کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار صحیح نہیں لگتے تو کیا ان کی نظر میں وزیر اعظم درست ہیں؟ MLA dr shakeel khan attack on upendar kushwaha

رکن اسمبلی ڈاکٹر شکیل خان نے اپندر کشواہا کے سیاسی بصیرت پر افسوس کا اظہار کیا

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 9:42 AM IST

رکن اسمبلی ڈاکٹر شکیل خان نے اپندر کشواہا کے سیاسی بصیرت پر افسوس کا اظہار کیا

پٹنہ: جے ڈی یو پارلیمنٹری بورڈ کے چیئرمین اوپندر کشواہا کے خلاف عظیم اتحاد نے پوری طرح سے محاذ کھول دیا ہے۔ اب تک جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے لیڈران اوپندر کشواہا پر نُکتَہ چینی کر رہے تھے، اب اس میں کانگریس بھی شامل ہو گئی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ اوپندر کشواہا کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار صحیح نہیں لگتے تو کیا ان کی نظر میں وزیر اعظم درست ہیں؟ جن فاشسٹ طاقتوں کے خلاف پورے ملک کے رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ 2024 کے انتخاب میں مودی کو الوداع کردیا جائے، کیا وہ مودی کے نظریات سے وہ متفق ہیں؟

کانگریس کے رکن اسمبلی و سینئر رہنما ڈاکٹر شکیل خان نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے اوپندر کشواہا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ جس پِچ پر بلے بازی کر رہے ہیں، اسے عظیم اتحاد کے رہنما بخوبی سمجھتے ہیں، اس لئے ہم مطمئن ہیں اور کسی کے جانے آنے سے عظیم اتحاد کے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اس وقت کراہ رہی ہے، انہیں گلے لگانے کی ضرورت ہے۔ یہ لمبی لڑائی ہے جسے سیکولر ذہن رکھنے والے سبھی کو ایک ساتھ مل کر لڑنا ہوگا اور جو درمیان میں کسی مسئلے کو بہانہ بنا کر چھوڑنا چاہتے ہیں تو سمجھ لیجیے ان کا دل صاف نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Upender Kushwaha May Appoint Deputy CM Of Bihar اوپندر کشواہا کے نائب وزیر اعلیٰ بننے پر سیاسی پارٹیوں کا ردعمل

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شکیل خان نے کہا کہ بی جے پی کی فطرت سے بھارت کی عوام واقف ہو چکی ہے۔ بہار کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سے وہ مسلسل اس بات کی کوشش میں ہے کہ کسی طرح سے عظیم اتحاد میں اختلاف پیدا کر پھر سے حکومت بنا سکیں اور یہ ان کی خوش فہمی ہے کیونکہ بہار کی عوام ان چیزوں کو اچھی طرح سمجھ رہی ہے۔ بی جے پی اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.