ETV Bharat / bharat

Dr Muhammad Ayyub On Indian Politics: 'ملک کی سیاست اب ایشوز کے برعکس فسطائی پولرائزیشن پر منحصر ہو گئی ہے'

پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک کے آئین کے برعکس آر ایس ایس کے آئین کی وکالت کرنے والی بی جے پی آج ملک و صوبوں کے اقتدار پر قابض ہوکر اب وہ تاناشاہی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کرے گی، اس اقتدار میں پسماندہ، دلتوں و مسلمانوں کا کوئی مقام نہیں ہوگا، بلکہ غلامی کی راہ ہوگی۔ Dr Muhammad Ayyub On Indian Politics

'ملک کی سیاست اب ایشوز کے برعکس فسطائی پولرائزیشن پر منحصر ہو گئی ہے'

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 2:07 PM IST

پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ پانچ صوبوں کے انتخابی نتائج جہاں مبینہ سیکولر پارٹیوں کے سیاسی مساوات کے برعکس آئے ہیں اور بی جے پی نے چار صوبوں میں واپسی کر یہ پیغام دے دیا ہے کہ عوام ایشو پر نہیں بلکہ فسطائی پولرائزیشن پر ووٹ کرتی ہے، وہیں عوام نے غریبی، بے روزگاری، کسان استحصال وغیرہ جیسے بڑے ایشوز کو نظر انداز کر بی جے پی کو منڈینٹ دیا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملک کی سیاست ایشوز کے بر عکس فسطائی پولرائزیشن پر منحصر ہو کر رہ گئی ہے جبکہ مسلمانوں نے پہلے کی طرح اپنی قیادت کو نظر انداز کر منڈنٹ دیا ہے، وہ ان کے سیاسی مستقبل کے لئے بہتر نہیں ہے۔ Dr Muhammad Ayyub On Indian Politics

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک میں بڑھ رہی منہگائی، بے روزگاری و کسان استحصال وغیرہ ایسے بڑے ایشوز ہیں، جو عام شخص سے منسلک معاملہ ہے۔ جس سے سبھی پریشان ہیں۔آوارہ موشیوں نے زمین کو بنجر بنا دیا ہے ، جو بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عوام نے ان سبھی ایشو پر اولیت نہ دے کر بی جے پی کی فسطائیت کو ترجیح دےکر منڈنٹ دیا ہے، یہ جمہوریت کے لئے بہت خطرناک ہے اور یہ جمہوریت کے برعکس آر ایس ایس کی راہ کو ہموار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کے برعکس آر ایس ایس کے آئین کی وکالت کرنے والی بی جے پی آج ملک و صوبوں کے اقتدار پر قابض ہوکر اب وہ تاناشاہی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کرے گی، اس اقتدار میں پسماندہ، دلتوں و مسلمانوں کا کوئی مقام نہیں ہوگا، بلکہ غلامی کی راہ ہوگی۔ اس انتخاب میں منڈنٹ آیا ہے، یہ ملک کی سیاست کو غلط سمت میں لے جانے والا ہے ۔منہگائی و بے روزگاری اب بڑھے گی اور عوام کے پاس افسوس کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں مسلمانوں کا فیصلہ جو مبینہ سیکولر پارٹیوں کی حمایت میں رہا ہے اور اپنی قیادت کو نظر انداز کیا گیا، یہ ان کے مستقبل کے لئے اچھا نہیں ہے۔ جب تک مسلمان اپنی قیادت کو مضبوط نہیں کرے گا وہ ہمیشہ انتخاب کے بعد افسوس کرے گا۔ ملک کی سیاست کا بٹوارہ ہو چکا ہے، جس کے شکار دلت، پسماندہ و مسلمان ہوں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.