ڈومنیکا کی مقامی میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع ملی ہے۔ جج وائنانتے ایڈرین رابرٹس نے چوکسی کو ’فلائٹ رسک‘ مانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میہل چوکسی کی ضمانت منظور کرنے سے منع کردیا ہے۔
ڈومنیکا ہائی کورٹ کے جج ونانٹے ایڈرین رابرٹس نے چوکسی کو ’فلائٹ رسک‘ مانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ہندوستان میں 13500 کروڑ روپے کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) قرض دھوکہ دھڑی معاملے میں فرار مطلوب ہے اور اس کا ڈومنیکا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
چوکسی کی ایڈوکیٹ ٹیم نے ’فلائٹ رسک‘ کے بجائے طبی بنیاد کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کے لئے دلائل پیش کیں۔ عدالت کا یہ حکم ڈومنیکا کے وزیراعظم روزویلٹ اسکیرٹ کے ذریعہ حال ہی میں چوکسی کو ’’ہندوستانی شہری‘‘ قرار دیئے جانے کے بعد آیا ہے۔
مقامی میڈیا کے رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اسکیرٹ نے کہا تھا کہ عدالت طے کرے گی کہ چوکسی کے ساتھ کیا ہوگا اور عدالت قانونی عمل کے تحت چلے گی۔
رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت 62 سالہ چوکسی کو ڈومنیکا ہائی کورٹ سے ہندوستان میں فوری وطن واپسی سے عبوری راحت ملی ہے ۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ چوکسی اپنے بھائی کے ساتھ ہوٹل میں رہے گا، جو ایک یقینی پتہ نہیں ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس کا مقدمہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 23 جون کو چوکسی کے خلاف انٹر پول نوٹس جاری ہوا۔ وہ پراسرار طریقے سے اینٹیگوا اور باربڈا سے لاپتہ ہوگیا تھا، جہاں وہ ہندوستان سے فرار ہونے کے بعد 2018 سے شہریت لیکر رہ رہا تھا۔ چوکسی نے اگرچہ اپنی عرضی میں یہ الزام لگایا کہ اسے 23 مئی کو اینٹیگوا میں اغوا کرلیا گیا اور اسے ڈومنیکا لایا گیا، جہاں اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔
یو این آئی۔