ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری میں گنیشن چترتھی کے موقع پر مسلم شخص کے جلوس جنازہ کے دوران گنیش چترتھی میں شامل ہندوں نے ڈی جے بند کرکے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال پیش کی۔ یہ واقعہ ہاویری ضلع کے رینبینور شہر میں پیش آیا۔
بتایا جارہا ہے کہ گجنا یوتھ کونسل کے اراکین نے اوم شنکر نگر میں گنیش کی مورتی لگائی۔ اس موقع پر ایک مسلم شخص کی میت کو اسی راستے سے قبرستان کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔ اسی دوران گنیش مورتی کا وسرجن جلوس ایم جی روڈ پر پہنچا۔ اس کو دیکھ کر یوتھ کونسل نے ڈی جے کو بند کردیا اور اس مسلم شخص کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جنازہ گزر جانے کے بعد دوبارہ گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کا پروگرام شروع ہوا۔ یہ واقعہ ہندو مسلم ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی سبھی ستائش کر رہے ہیں۔ DJ stopped and honoring the funeral of a Muslim man during Ganapati idols immersion program