ETV Bharat / bharat

میرٹھ: ڈینگو کی روک تھام کے لیے انتظامیہ متحرک

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 7:58 PM IST

اترپردیش کے مختلف اضلاع میں ڈینگو بخار کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اس تعلق سے میرٹھ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے احکامات جاری ہوئے ہیں، اس موسمی وبا سے عوام کو بھی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔

میرٹھ: ڈینگو کی روک تھام کے لیے انتظامیہ متحرک
میرٹھ: ڈینگو کی روک تھام کے لیے انتظامیہ متحرک

اتر پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں میں موسمی بخار اور ملیریا کے ساتھ ڈینگو کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں۔ فیروز آباد اور آگرہ کے علاوہ صوبے کے دیگر کئی شہروں میں ڈینگو کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

میرٹھ میں گ‍‍‍‌‍ذشتہ روز ایک دن میں ڈینگو کے 9 معاملوں کی تصدیق کے بعد اب ضلع میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 20 ہو چکی ہے، ایسے میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں جیسے ملیریا، ڈینگی کی روک تھام اور مریضوں کے بہتر علاج کے لیے حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں ساتھ ہی تمام اضلاع میں طبّی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے نوڈل افسران کو مقرر کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے میرٹھ میں بھی نوڈل افسر رنویر پرساد نے ضلع اسپتال اور ضلع کے دِیگر ہیلتھ سینٹروں کا اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے احتیاطی اقدامات کا اور اسپتالوں میں سبھی ضروری میڈیکل سہولیات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: کانپور: ڈینگی بخار کے سبب ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اس ضمن میں میرٹھ کے ڈی ایم کے- بالا جی نے میڈیا نمائندوں سے محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے تمام انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور عوام سے ڈینگوی کے تعلق سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.