ETV Bharat / bharat

Paint The Shrine With Saffron: درگاہ کو بھگوا رنگ سے رنگ کر ماحول خراب کرنے کوشش

بابائی ٹی آئی ہیمنت سریواستو نے بتایا کہ ’’دیر رات کسی نامعلوم شخص نے درگاہ کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا تھا، واقعہ سے ناراض ایک برادری کے لوگوں نے گاڑیوں کو روک دیا، لیکن اب صورتحال معمول پر ہے۔ Paint The Shrine With Saffron

درگاہ کو بھگوا رنگ سے رنگ کر ماحول خراب کرنے کوشش

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 2:48 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر نرمداپورم میں سیمری ہرچند روڈ پر واقع درگاہ کو کچھ سماج دشمن عناصر نے بھگوا رنگ سے رنگ کر علاقے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس واقعہ کے بعد مخصوص برادری کے لوگوں نے کچھ جگہوں پر توڑ پھوڑ کی اور افراتفری جیسی صورتحال پیدا کر دی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی بابائی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو سمجھایا نیز مزید کارروائی شروع کر دی۔ Attempt to Spoil the Atmosphere By Painting The Shrine With Saffron

درگاہ کو بھگوا رنگ سے رنگ کر ماحول خراب کرنے کوشش

اس واقعہ کے بعد بابائی میں کچھ دیر کے لیے حالات کشیدہ ہو گئے۔ ایک برادری کے لوگ ناراض ہو گئے اور ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ انتظامیہ کو جیسے ہی اس کا علم ہوا، اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو سمجھا کر جام کھلوایا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

بابائی ٹی آئی ہیمنت سریواستو نے بتایا کہ ’’دیر رات کسی نامعلوم شخص نے درگاہ کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا تھا، واقعہ سے ناراض ایک برادری کے لوگوں نے گاڑیوں کو روک دیا، لیکن اب صورتحال معمول پر ہے۔ نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات کے بعد جلد کارروائی کی جائے گی۔ وہیں بابائی تحصیلدار نے بھی کشیدگی پھیلانے والے شخص کے خلاف کارروائی کی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.