بھارت میں ڈزنی + ہاٹ اسٹار کے متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ ڈزنی + ہاٹ اسٹار کا سرور ڈاؤن ہے۔ ایک ویب سائٹ Downdetector.in نے بتایا ہے کہ 500 سے زیادہ ایسے معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں صارفین ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر میچ نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ وہیں ٹوئٹر پر صارفین لاگ ان کرنے کی کوشش کے دوران موصول ہونے والے پیغام کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کر رہے ہیں۔
وہیں اس مسئلے پر ڈزنی + ہاٹ اسٹار نے جواب دیا ہے کہ ہنماری ٹیم ایپس اور ویب پر غیر متوقع تکنیکی مسائل کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ سٹریمنگ سروس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے تاکہ اس مسئلہ کو جلد حل کر لیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی، جے پور، لکھنؤ، کولکتہ، ناگپور، حیدرآباد، ممبئی اور چنڈی گڑھ سے سرور ڈاؤن کی شکایت آئی ہے۔ ڈیسک ٹاپ اور ڈزنی + ہاٹ اسٹار دونوں صارفین نے اسی طرح کے مسائل کے بارے میں شکایت کی ہے۔ صارفین نے شکایت کی ہے کہ یہ مسئلہ تقریباً 45 منٹ سے برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi AIIMS Server Down دہلی ایمس کے سرور کو آسانی سے چلنے میں مزید کچھ دن لگیں گے
واضح رہے کہ بھارت-آسٹریلیا ٹیسٹ میچ Disney+ Hotstar پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس بندش سے میچ تک رسائی میں مسائل پیدا ہوں گے۔ صارفین کی رپورٹوں کے مطابق، لائیو کے دوران ایرر کا پیغام آنے کے بعد یہ مسئلہ پیدا ہو گیا۔