ETV Bharat / bharat

'دیشا ایپ، بھائی کی طرح ساتھ رہ کرخواتین کی حفاظت کرے گا'

وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے مشورہ دیا کہ ریاست کی ہر خاتون کو اپنی حفاظت کے لیے اپنے موبائل فون میں دیشا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دیشا ایپ کے ذریعے خواتین کو مکمل سکیورٹی فراہم ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا دیشا ایپ ہر لڑکی کے بھائی کی طرح ہے جو اپنی بہن کی حفاظت کرتا ہے۔

'دیشا ایپ، بھائی کی طرح ساتھ رہ کرخواتین کی حفاظت کرے گا'
'دیشا ایپ، بھائی کی طرح ساتھ رہ کرخواتین کی حفاظت کرے گا'
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 11:49 AM IST

آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے کرشنا ضلع کے گولاپوڈی میں منگل کے روز دیشا ایپ ماس ڈاؤن لوڈ پروگرام میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ جگن نے مشورہ دیا کہ ریاست کی ہر خاتون کو اپنی حفاظت کے لیے اپنے موبائل فون میں دیشا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دیشا ایپ کے ذریعے خواتین کو مکمل سکیورٹی فراہم ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیشا ایپ ہر لڑکی کے بھائی کی طرح ہے جو اپنی بہن کی حفاظت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دیشا ایکٹ کو منظور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ قانون مرکز کے پاس زیر التوا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ جلد ہی دیشا ایکٹ نافذ ہوگا۔ اس موقع پر انھوں نے خواتین پولیس اور رضاکاروں کو گھر گھر جاکر مذکورہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروانے کی ہدایت کی۔

چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ دیشا ایپ خطرے میں پڑنے والی خواتین اور نوجوان خواتین کی مدد کے لئے لایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ جگن نے یاد دلایا کہ ایک سال قبل حیدرآباد میں دیشا نامی نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے اسے قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حالتوں کو روکنے کے لئے 'ہم نے ریاست میں دیشا ایکٹ، ایپ اور خصوصی اسٹیشن متعارف کروائے ہیں۔' امید ہے کہ ان سے خواتین کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد مساجد کی شہادت معاملہ: 'سکریٹریٹ کے افتتاح سے قبل مساجد کا افتتاح ہوگا' وزیر داخلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.