ETV Bharat / bharat

Comparison RSS with PFI دگ وجئے سنگھ نے آر ایس ایس کا پی ایف آئی سے موازنہ کیا

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 9:18 AM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ جو کوئی نفرت، مذہبی جنون پھیلاتا ہے، وہ ایک ہی قسم کے لوگ ہیں اور ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ Comparison RSS with PFI

دگ وجئے سنگھ نے آر ایس ایس کا پی ایف آئی سے موازنہ کیا

گوالیار: کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما دگ وجئے سنگھ نے ہفتے کے روز راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا موازنہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے کیا اور کہا کہ جو لوگ بھی نفرت پھیلاتے ہیں، وہ ایک تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔انہوں نے پی ایف آئی کے خلاف حکومتی کارروائی کے بعد آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مدھیہ پردیش میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کارروائی پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "جو بھی تشدد، نفرت، مذہبی جنون پھیلاتا ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔Digvijaya Singh compares RSS with PFI

انہوں نے کہا کہ اگر پی ایف آئی کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے تو سنگھ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے، وی ایچ پی کے خلاف کیوں نہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آر ایس ایس کا پی ایف آئی سے موازنہ کیا جا سکتا ہے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو کوئی نفرت، مذہبی جنون پھیلاتا ہے، وہ ایک ہی قسم کے لوگ ہیں اور ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Kerala Bandh پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے آج کیرالہ بند کا اعلان

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے 22 ستمبر کو پی ایف آئی کے خلاف ملک کی 15 ریاستوں میں متعدد چھاپے مارے اور 106 سے زائد ارکان کو گرفتار کیا۔ 15 ریاستوں میں پھیلے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کے ممبران کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کا کوڈ نام "آپریشن آکٹوپس" تھا،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.