ETV Bharat / bharat

مودی آئین بھی بدل دیں گے تو کوئی حیرانی کی بات نہیں: دگ وجے

دیوالی کے تہوار پر فوج کی وردی جیسے لباس پہننے کے معاملے پر دگ وجے سنگھ اور بعض سیاستدان وزیراعظم پر تنقید کررہے ہیں۔ دگ وجے سنگھ نے کل بھی اس تعلق سے ٹویٹ کے ذریعہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ 'کیا کوئی شہری فوج کی وردی پہن سکتا ہے۔'

مودی آئین بھی بدل دیں گے تو کوئی حیرانی کی بات نہیں:دگ وجے

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 2:22 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی ایک اور دور حکومت ملنے پر اگر آئین میں تبدیلی کرتے ہیں تو انہیں حیرانی نہیں ہوگی۔'

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر
سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر پھر تنقید کیا ہے۔ سنگھ نے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کے تبصرے کے تناظر میں لکھا ہے، 'یشونت سنہا جی، یہ تو صرف شروعات ہے۔ پہلی جنگ عظیم میں ہٹلر "کارپورل" (فوج میں جونیئر افسر) تھا اور بعد میں اس نے خود کو جرمن فوج کا کمانڈر ان چیف قرار دیا تھا۔ اگر مودی جی پارلیمنٹ میں ایک اور مدت ملنے پر آئین میں تبدیلی کرکے خود کو قوم کا مستقل سربراہ قرار دے دیں تو مجھے تعجب نہیں ہوگا۔'درحقیقت دیوالی کے تہوار پر فوج کی وردی جیسے لباس پہننے کے معاملے پر دگ وجے سنگھ اور بعض سیاستدان وزیراعظم پر تنقید کر رہے ہیں۔ دگ وجے سنگھ نے کل بھی اس تعلق سے ٹویٹ کے ذریعہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ 'کیا کوئی شہری فوج کی وردی پہن سکتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ایل او سی پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائیں گے

سنگھ نے اس کے علاوہ آج بھی ٹویٹ کے ذریعہ 'سنگھ' پرحملہ بولا اور کہا کہ سنگھ کا نظریہ ملک کو برباد کر رہا ہے، جس کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ لوگ 'تقسیم کرو اور حکومت کرو' اور 'بار بارجھوٹ بولو' کی پالیسی پر کام کرتے ہیں۔'

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.