بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا اثر گھریلو مارکیٹ پر نظر آرہا ہے جہاں ڈیزل مسلسل تیسرے دن 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دنوں بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں میں سے چار دن میں ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔
اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 89.57 روپےفی لیٹر اور پٹرول 101.39 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو 20 پیسے فی لیٹر، اتوار کو 25 پیسے، پیر کو 25 پیسے اور پھر منگل کو بھی 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح پانچ دنوں میں سے چار دنوں میں 95 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی تھی اور اس کے بعد یہ 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھا لیکن آج اس میں بھی 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
Oil Smuggling: جعلی پٹرول پمپ کا پردہ فاش
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.57 روپے فی لیٹر رہا۔
یو این آئی