وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بنگال کے ہر کونے سے اور بنگال کے ہر گھر سے ایک ہی آواز آرہی ہے کہ 2 مئی کو دیدی جائے گی اور تبدیلی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب دیدی کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ دکھتی ہی نہیں ہیں اور ان کا نعرہ ہے کہ حکومت گھر گھر۔ مغربی بنگال کا بچہ بچہ آپ کا کھیل سمجھ چکا ہے۔
مغربی بنگال میں ابھی ٹی ایم سی کی حکومت ہے۔ ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی ریاست کی وزیر اعلی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ایم سی نے 2016 کے اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ 211 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے حکومت تشکیل دی تھی۔