ETV Bharat / bharat

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 8:36 PM IST

Updated : Jul 11, 2021, 9:17 PM IST

بھارت میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کی توثیق کی ہے۔

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ
ذی الحج کا چاند نظر آگیا، 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ

شاہجہانی جامع مسجد کے نائب شاہی امام سید شعبان بخاری نے اعلان کیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل 12 جولائی 2021 کو یکم ذی الحجہ ہے اور 21 جولائی 2021 کو عید الاضحٰی کی نماز ادا کی جائے گی۔ قومی دارالحکومت دہلی کی مسجد فتح پوری کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد کی جانب سے عید الاضحٰی کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دہلی میں 21 جولائی کو عید الاضحٰی منائی جائے گی۔

فتح پوری رویت ہلال کمیٹی کے صدر ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے اعلان کیا کہ آج 29 ذیقعدہ کو عید الاضحی کا چاند نظر آ گیا ہے. دہلی میں مطلع غبار آلودہ ہے اور بیرونی دہلی سے بھی ذی الحجہ کے چاند کی تصدیق ہوگئی لہذا آج بروز پیر 12 جولائی کو ہوگی اور عیدالاضحی 21 جولائی 2021 بروز بدھ کو ہوگی.

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذوالحجہ 1442ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علما دکن آج شام حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ شہر میں بارش کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، البتہ بھارت کے مختلف ریاستوں بشمول کلکتہ، اڈیشہ، مظفر پور، پٹنہ بہار، ناگپور مہاراشٹرا، گلبرگہ کرناٹک سے رویت کی اطلاع ملی، لہذا تحت احکام شرعیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن نے اعلان کیا ہے کہ 12 جولائی 2021 کو یکم ذی الحجہ 1442ھ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ابوالکلام قاسمی کو اردو دنیا میں نمایاں مقام حاصل تھا: مولانا عرفی قاسمی

مولانا محمد انظار عالم قاسمی، قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلوار شریف پٹنہ نے بتایا کہ 11 جولائی کو مرکزی دفتر شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، پھلواری شریف نیز ملک کے دیگر مقامات پر عام طور پر چاند نظر آیا۔ اس لیے 12 جولائی کو یکم ذی الحجہ قرار پائی اور 21 جولائی کو ذی الحجہ کی 10 تاریخ ہوگی اور عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

Last Updated : Jul 11, 2021, 9:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.