ETV Bharat / bharat

DGP JK Dilbag Singh Visits Kupwara: کپواڑہ میں ملی ٹنسٹی تقریبا ختم ہوچکی ہے، دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:25 PM IST

پالیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کپواڑہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کپواڑہ کے لوگ امن چاہتے ہیں اور امن کے ساتھ اپنا کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔ میں کپواڑہ عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں ملی ٹنسی صفر کے برابر ہے۔ DGP JK Dilbag Singh Visits Kupwara

DGP JK Dilbag Singh Visits Kupwara
'کپواڑہ میں ملی ٹنسٹی تقریبا ختم ہوچکی ہے، عوام امن کے ساتھ رہنا چاہتی ہے'

کپواڑہ: جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ DGP JK Dilbag Singh نے آج کپواڑہ کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈی جی نے پولیس کے کئی نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا افتتاع بھی کیا۔ وہیں انہوں نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ اس دوران انہوں نے پولیس جوانوں کے مسائل سنے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے موجودہ صورتحال سے متعلق بھی جوانوں سے آگاہی حاصل کی۔

دلباغ سنگھ نے کپواڑہ کا دورہ کیا

اس دوران ڈی جی سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا کہ ضلع کپواڑہ کے لوگ امن چاہتے ہیں اور امن کے ساتھ اپنا کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔ میں کپواڑہ کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں عسکریت پسندی زیرو کے برابر ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈی جی نے کہا سرحدوں پر انفلٹریشن اب دب گئی ہے، جموں کشمیر پولیس اور سکورٹی فورسز کے جوان چاک چوبند ہیں اور وہ سرحدوں پر اپنی نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں اور دھیرے دھیرے دراندازی اب ختم ہو رہی ہے۔DGP JK Dilbag Singh on infiltration in jk

انہوں نے کہا کہ جوانوں کے ساتھ اس متعلق ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی ہے اور کپواڑہ میں اب ملی ٹنسٹی ختم ہوچکی ہے اور یہاں کے عوام امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ یہاں کے نوجوان دل لگا کر اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سرحد پار بیٹھنے والے، یہاں کے کچھ بیوقوف لوگوں کے ہاتھوں میں پستول اور گرینڈ تھما دیتے ہیں، جو بےگناہ لوگوں کا قتل کرتے ہیں اور خود بھی مر جاتے ہیں۔ ان جیسے افراد کے خلاف جموں کشمیر پولیس کاروائی کے لئے ہمشیہ تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dilbag Singh on Shopian Killing کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کر لی گئی

ڈی جی نے کہا کہ ہم ان شہیدوں کو خراج عیقدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے عوام کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کو نچھاور کر دیا۔ ان پولیس جوانوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا میں ایک بار پھر کپواڑہ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، جو عسکریت پسندی کے خلاف ہیں اور اپنا کاروبار امن سے کرنا چاہتے ہیں۔ DGP JK Dilbag Singh Visits Kupwara

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.