سرینگر: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی شب معراج کی تقاریب تزک واحتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔ اس مناسبت سے وادی بھر میں چھوٹی بڑی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ معرآج العام کے مقدس موقع پر سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد کی گئی۔ جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج معرآج النبی ﷺ کی تقریب نہایت ہی جوش و خروش کی ساتھ منائی جارہی ہے۔
وادی بھر کے مساجدوں خانقاہوں اور درگاہوں میں رات بھر شب خوانی کی مجالس منعقد کی گئی، اس موقع پر سب سے بڑی تقریب سرینگر کے تاریخی درگاہ حضرتبل میں رات بھر شب خوانی کی مجلس منعقد کی گئی، اس موقع پر درگاہ حضرت بل اور خانقاہوں کو چراغاہوں اور ڈیکریشن سے سجایا گیا۔ اس دوران رات بھر ختمعات المعظمات کے علاوہ فلسفہ معراج النبی ﷺ پر علماء کرام کی طرف روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر دیگر مساجدوں اور خانقاہوں میں بھی ایسی مجالس منعقد کی گئی۔ واضع رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی 27 ویں رجب المرجب کی شب کو عاشقانِ رسولﷺ کی طرف سے رات بھر شب خوانی کی جا رہی ہے۔
بتا دیں کہ درگاہ حضرت بل میں معراج النبی ﷺکی تقریب سعد کے موقعے پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکار انجمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے، اس دوران شہر و دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تاکہ کسی بھی عقیدت مند کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔