ETV Bharat / bharat

Delhi Liquor Scam منیش سسودیا 5 دن کی سی بی آئی ریمانڈ پر، رشوت لینے اور ثبوت تباہ کرنے کا الزام - دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا

دہلی شراب گھوٹالے میں گرفتار ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے سسودیا کو 5 دن کی سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ انہیں سی بی آئی نے 8 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد اتوار کی شام کو گرفتار کیا تھا۔

منیش سسودیا 5 دن کے سی بی آئی ریمانڈ پر، رشوت لینے اور ثبوت تباہ کرنے کا الزام

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 5:59 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ سی بی آئی نے انہیں راؤس ایونیو کورٹ کے خصوصی جج ایم کے ناگپال کی عدالت میں پیش کیا اور 5 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی۔ فریقین کے وکلاء کے درمیان کافی بحث کے بعد عدالت نے انہیں 5 دن (یعنی 4 مارچ تک) کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ سسودیا کی جانب سے تین وکلا نے اپنا موقف پیش کیا۔

سی بی آئی نے سب سے پہلے عدالت میں اپنا فریق پیش کیا۔ سی بی آئی نے کہا کہ چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ نئی شراب پالیسی کا مسودہ سسودیا کے کمپیوٹر سے ملا ہے، جس میں 5 سے 12 فیصد کمیشن لینے کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے انڈو اسپرٹ کو ہول سیل لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس دوران سسودیا نے اپنا موبائل بھی بدلا ہے۔ عدالت نے سی بی آئی سے پوچھا کہ آپ ریمانڈ کیوں چاہتے ہیں؟ اس پر تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ دیگر ملزمان کو آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ گچھ کرنی ہے۔ وہ سوالوں کا صحیح جواب نہیں دے رہے ہیں۔

ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے سسودیا کے وکیل دھیان کرشنن نے کہا کہ سی بی آئی نے سسودیا اور دیگر ملزمین کے درمیان ایک بھی کال نہیں دکھائی ہے۔ یہ بہت دلچسپ ہے۔ سی بی آئی کو دکھانا چاہئے کہ ان کا کون سا کال یا میٹنگ ہے؟ کیا فون بدلنا جرم ہے؟ سوالات کا صحیح جواب نہ دینا یہ ریمانڈ کی بنیاد نہیں ہو سکتا۔ کیا وہ جواب جسے ایجنسی جواب کے طور پر قبول کرے گی درست ہے؟ 3 بار تحقیقات کا نوٹس دیا گیا۔ پوچھ گچھ کی۔ وہ تحقیقات کو متاثر نہیں کر رہے ہیں۔

وہیں آج صبح سی ایم اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ سی بی آئی کے زیادہ تر افسران ثبوت کی کمی کی وجہ سے سسودیا کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں ہیں، لیکن ان کے سیاسی آقاؤں کی طرف سے انہیں گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب سی بی آئی نے انہیں دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

منیش سسودیا کی گرفتاری کو لے کر عآپ کے کارکنان نے ملک بھر میں مختلف مقامات پر شدید احتجاج کیا۔ پولیس اب تک تقریباً 70 رہنماؤں کو حراست میں لے چکی ہے۔ پارٹی دفتر میں موجود کارکنان مسلسل نعرے بازی کر رہے ہیں۔ عآپ کارکنان بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کرنے پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہے اور مظاہروں کی اجازت نہیں ہے۔ بنگلورو، بھوپال اور چنڈی گڑھ میں بھی عآپ کارکنوں نے سی بی آئی اور مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Manish Sisodia Arrest دہلی میں عآپ کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات سخت

واضح رہے کہ دہلی حکومت نے نومبر 2021 میں ایک نئی ایکسائز پالیسی شروع کی تھی۔ اس پالیسی کی وجہ سے دہلی میں شراب بہت سستی ہو گئی اور خوردہ فروشوں نے ان شرابوں کو رعایت پر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ وہیں اس معاملے میں بی جے پی نے الزام لگایا کہ شراب کے ٹھیکوں کی تقسیم میں دھاندلی ہوئی ہے۔ منیش سیسودیا جو محکمہ ایکسائز کو سنبھال رہے ہیں، پیسے لے کر اپنے منتخب ڈیلروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ جولائی 2022 میں لیفٹیننٹ گورنر نے چیف سکریٹری سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کی تھی۔ رپورٹ کی بنیاد پر ایل جی نے سی بی آئی انکوائری کو منظوری دے دی۔ اسی معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے سی بی آئی نے منیش سسودیا کو گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.