ETV Bharat / bharat

Prophet Remarks Row: مسلم علما نے نوپور شرما کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا

دیوبندی علماء نے گستاخ رسول نوپور شرما اور نوین جندال کے متنازع بیان پر شدید تنقید کی، مسلم علماء نے نوپور شرما اور نوین جندال کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Deobandi ulema on Prophet Remarks Row

دیوبندی علماء نے گستاخ رسول نوپور شرما کی پھانسی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 12:59 PM IST

سہارنپور: بی جے پی رہنما کی جانب سے پیغمبر اسلام پر متنازعہ تبصرہ کرنے کے بعد شروع ہونے والی بحث تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ متنازعہ بیان کے بعد جہاں بی جے پی ہائی کمان نے نوپور شرما کو پارٹی سے نکال دیا ہے، وہیں دیوبندی علماء نے نوپور شرما کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتحاد علمائے ہند کے قومی صدر اور دیوبندی عالم دین مولانا قاری مصطفیٰ دہلوی نے نوپور شرما پر سخت نکتی چینی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن رسول الله کی شان میں کسی بھی قیمت پر گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔Deoband ulema reaction on nupur sharma remark

دیوبندی علماء نے گستاخ رسول نوپور شرما کی پھانسی کا مطالبہ کیا

مزید پڑھیں:۔ Delhi Police Case Over Hate On Social Media: نفرت پھیلانے کے الزام میں نُپور شرما، صبا نقوی، نوین جندل و دیگر کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نوپور شرما اور نوین جندال کو سزائے موت دے۔ کیونکہ پوری دنیا کے اندر بھارت کا نام بدنام ہوا ہے اور اس کی وجہ سے بھارت کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں لائیو ٹی وی مباحثے کے دوران بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال نے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ ریمارکس دیئے تھے، جس کی وجہ سے عالم اسلام میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ بی جے پی ہائی کمان کو نوپور شرما کو پارٹی سے نکالنا پڑا، وہیں دیوبندی علمائے کرام نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نوپور شرما اور نوین جندال کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.