ETV Bharat / bharat

'نوٹ بندی مودی کی سازش تھی'

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا "نوٹ بندی وزیراعظم کی سوچی سمجھی سازش تھی تاکہ عوام کے پیسے سے’مودی دوست‘سرمایہ داروں کا لاکھوں کروڑ روپے قرض معاف کیا جاسکے۔"

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 2:33 PM IST

'نوٹ بندی مودی کی سازش تھی'
'نوٹ بندی مودی کی سازش تھی'

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں نوٹ بندی نافذ کرنے کا فیصلہ شعوری طورپر کیاتھا اور اس کے لیے ان کا مقصد چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانا تھا۔

گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کے چار برس قبل آج ہی کے دن کی گئی نوٹ بندی کے اعلان کو قومی سانحہ بتایا ار کہا کہ اس کے ذریعہ سے انہوں نے چند سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا اور پورے ملک کوشدید بحران میں مبتلا کردیا تھا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’نوٹ بندی وزیراعظم کی سوچی سمجھی سازش تھی تاکہ عوام کے پیسے سے’مودی دوست‘سرمایہ داروں کا لاکھوں کروڑروپے قرض معاف کیا جاسکے۔ غلط فہمی میں مت ریئے غلطی ہوئی نہیں، شعوری طورپر کی گئی تھی۔ اس قومی سانحےکے چارسال پرآپ بھی اپنی آواز بلند کیجیے۔

قابل ذکر ہے کہ نوٹ بندی کے چارسال مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس آج مودی حکومت کے خلاف پورے ملک میں دھوکہ دہی کا دن منا رہی ہے اور اس کے لیے ڈیجیٹل مہم چلارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکیوں نے ایک نئے دن کی شروعات کی ہے: کملا ہیرس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.