ETV Bharat / bharat

سلمان خان سمیت 38 ستاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ - تیس ہزاری کورٹ

ایڈووکیٹ گورو گلاٹی نے سبزی منڈی تھانے میں تمام ستاروں کے خلاف دفعہ 228 اے کے تحت تحریری شکایت دی ہے۔ پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Salman Khan
Salman Khan
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 7:13 AM IST

بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت 38 ستاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کو لیکر دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں شکایت درج کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ گورو گلاٹی نے یہ شکایت ہفتہ کو سبزی منڈی تھانے میں تیس ہزاری کورٹ میں دائر کی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ سال 2019 میں ان ستاروں نے حیدرآباد میں ایک لڑکی کی عصمت دری معاملہ میں متاثرہ کی شناخت کو سوشل میڈیا پر ظاہر کیا تھا۔

ایڈووکیٹ گورو گلاٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنے سے اس کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچی ہے۔ وہ پہلے ہی زیادتی کا شکار ہوچکی ہے اور اس کے بعد متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنا قانونی جرم ہے۔

وکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کے تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر وارنٹ جاری کیا جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:۔ ہر ایک کے ساتھ صحیح ہونا چاہئے: سلمان خان

گورو نے سبزی منڈی تھانے میں تمام ستاروں کے خلاف دفعہ 228 اے کے تحت تحریری شکایت دی ہے۔ پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

معلومات کے مطابق گورو گلاٹی کی طرف سے دی گئی شکایت میں انہوں نے مشہور شخصیات کے ٹویٹس کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان سب نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک ریپ متاثرہ کی شناخت ظاہر کی ہے جس سے سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.