ETV Bharat / bharat

Waqf Employees Protest ائمہ و مؤذنین کو وظیفہ نہیں ملا تو کیجریوال کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا، علی مہدی - وقف بورڈ کے ملازمین کا احتجاج

گزشتہ کئی ماہ سے دہلی وقف بورڈ کے خلاف ائمہ و موذنین اور ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ان کی تنخواہیں واگزار کی جائیں۔Waqf employees still protesting

س
س
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 8:53 AM IST

وقف بورڈ کے ملازمین کا احتجاج

دہلی: دہلی وقف بورڈ کے ملازمین گذشتہ کئی روز سے دریا گنج میں واقع وقف بورڈ دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں جلد از جلد تنخواہیں جاری کی جائیں۔ دہلی وقف بورڈ کے ملازمین کو گذشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے جس کے سبب یہ ملازمین اب دفتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے نائب صدر علی مہدی بھی احتجاجی مظاہرے میں ملازمین کی حمایت کرنے پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے پہلے بھی ائمہ اور موذنین کو وظیفہ نہیں ملنے پر آواز بلند کی تھی اور آج بھی ہم یہاں ان کی آواز سے اپنی آواز ملانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ہماری قوم کا مسئلہ ہے۔ یہ ہمارے آئمہ و موذنین کے وظائف کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آئمہ و مؤذنین کو اپنے حق کی لڑائی لڑنے کے لیے اس طرح سڑکوں پر اترنا پڑ رہا ہے اور اپنے وظیفہ کے لئے دھرنے پر بیٹھنا پڑ رہا ہے۔Delhi waqf board employees still protesting

مزید پڑھیں:۔ Imams Protest at Waqf Office وقف مساجد کے ائمہ نے دہلی وقف بورڈ کے دفتر پر احتجاج کیا

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی نُورا کَشتی بند کرے، وہ ہمیشہ سے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر پر الزام لگاکر خود بچنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور اب یہی کھیل وہ دہلی وقف بورڈ کے آئمہ و مؤذنین اور ملازمین ساتھ بھی کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد دہلی وقف بورڈ کے ملازمین، آئمہ و مؤذنین، اور بیواؤں کو ان کے وظائف ادا نہیں کیے گئے تو وہ جلد ہی وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی وقف بورڈ کے آئمہ موذنین بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ وہیں ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کا واحد مدرسہ عالیہ کے ملازمین بھی گزشتہ چوبیس ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.