ETV Bharat / bharat

'انوراگ ٹھاکر اور کپل مشرا کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا' - بی جے پی لیڈر کپل مشرا

دہلی فسادات میں گرفتار جامعہ ملیہ اسلامیہ ایلومنی ایسوسی ایشن کے سربراہ شفاالرحمان نے عدالت میں سماعت کے دوران سوال کیا کہ ’مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، بی جے پی رہنما کپل مشرا اور دیگر کے خلاف فسادات بھڑکانے پر ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی؟۔

Delhi riots
دہلی فسادات
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 9:27 PM IST

ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران، شفاالرحمن کے وکیل ابھیشیک سنگھ نے 30 جنوری 2020 کو ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی طرف سے دائر کی گئی ایک شکایت دکھائی جس میں ٹھاکر، مشرا کے علاوہ ایک اور بی جے پی لیڈر پرویش ورما کے علاوہ جامعہ میں فائرنگ کرنے والے رام بھکت گوپال کے خلاف فسادات بھڑکانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جسے ہی وکیل نے عدالت میں یہ کہا، شفا نے کہا کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایک ریلی میں گولی مارنے کا نعرہ لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان کے خلاف دہلی میں احتجاج

شفا پر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف مظاہروں کے لیے فنڈ جمع کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی فسادات میں 53 ہلاک اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

شفا کے علاوہ جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد، جے این یو کی طالبات نتاشا ناروال، دیوانگنا کلیتا، جامعہ رابطہ کمیٹی کی رکن صفورا زرگر، سابق کونسلر طاہر حسین اور دیگر کے خلاف سخت قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.