ETV Bharat / bharat

دہلی: تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اس ہفتے موسم ایسا ہی رہنے والا ہے، دہلی این سی آر میں اتوار تک بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گر رہا ہے، جمعرات کو کم از کم درجہ حرارت 24 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری درج کی گئی ہے۔

دہلی میں تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش
دہلی میں تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 5:19 PM IST

دہلی این سی آر میں تیسرے روز بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔آج صبح 6 بجے سے صبح 08:45 بجے تک مسلسل بارش ہوتی رہی، کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں جام رہیں۔

دہلی میں تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے صبح آفس جانے والے لوگوں کو لگے جام میں گھنٹوں پھنسے رہنا پڑا، لوگ تاخیر سے آفس پہنچے۔دہلی کے صفدر جنگ علاقے میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ پالم میں 27.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے دو گھنٹوں کے دوران دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ دہلی این سی آر میں گذشتہ 3 دنوں سے موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کا مسئلہ بھی درپیش ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی: شاہین باغ میں چندہ کے بہانے چوری کرنے والا گرفتار

محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے موسم ایسا ہی رہنے والا ہے، دہلی این سی آر میں اتوار تک بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت بھی گر رہا ہے، جمعرات کو کم از کم درجہ حرارت 24 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری درج کی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.