ETV Bharat / bharat

مشتبہ پاکستانی عسکریت پسند 14 دنوں کے پولیس ریمانڈ میں - پاکستانی عسکریت پسند دہلی سے گرفتار

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک پاکستانی عسکریت پسند کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت محمد اشرف عرف علی کے طور پر ہوئی ہے۔

پاکستانی عسکریت پسند دہلی سے گرفتار
پاکستانی عسکریت پسند دہلی سے گرفتار
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 10:08 AM IST

Updated : Oct 12, 2021, 5:44 PM IST

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ایک پاکستانی عسکریت پسند کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ اس کی شناخت محمد اشرف عرف علی کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ آئی ایس آئی کے کہنے پر کام کررہا تھا۔ وہیں ملزم کے پاس سے جدید ترین ہتھیار اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فی الحال اسپیشل سیل کی ٹیم اس سے پوری سازش کے حوالے سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

معلومات کے مطابق دہلی میں عسکری حملے کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے۔ کچھ دن پہلے، دہلی پولیس کو ایسی معلومات ملی تھیں کہ دارالحکومت میں عسکری حملہ ہوسکتا ہے۔ اس کے حوالے سے دہلی پولیس کمشنر نے تمام ضلعی پولیس اہلکاروں، خصوصی سیل اور کرائم برانچ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی تھی۔

پولیس ٹیم مسلسل اس پر کام کررہی تھی اور انہوں نے ایک خفیہ اطلاع پر مشتبہ عسکریت پسند کو پکڑلیا ہے۔ اس کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ وہ نیپال کے راستے دہلی آیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ تہواروں کے سیزن میں کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ فی الحال پوری سازش اور اس سے وابستہ لوگوں کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 5:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.