ETV Bharat / bharat

شاہین باغ کی بلقیس دادی حراست کے بعد رہا - شہریت ترمیمی قانون

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران سرخیوں میں جگہ بنانے والی بلقیس دادی سِندھو بارڈر پر کسانوں کی حمایت کے لیے جا رہی تھیں لیکن پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا، حالانکہ ٹھنڈ کو دیکتھے ہوئے بعد میں انہیں رہا کردیا۔

دادی پولیس حراست میں
دادی پولیس حراست میں
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 4:57 PM IST

Updated : Dec 1, 2020, 9:33 PM IST

اپنے بے باکانہ انداز میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج کے دوران سرخیوں میں آنے والی شاہین باغ کی بلقیس دادی کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے سِندھو بارڈر جا رہی تھیں۔اس کی خبر جیسے ہی پولیس محکمہ کو کھلبلی مچ گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پولیس نے بلقیس دادی کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔ معمر دادیر انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کی بیٹیاں ہیں اور ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں گے اور ان کی حمایت میں آگے رہیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ دہلی کا شاہین باغ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہروں کا مرکز بن گیا تھا، جس کی سربراہی 82 برس کی ضعیف خاتون بلقیس دادی نے کی تھی۔ انتہائی سرد موسم میں سو دن سے زائد وہ دھرنے پر بیٹھی رہیں۔ بلقیس دادی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں شاہین باغ کی دادی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ کے 'ٹائم میگزین' کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں بلقیس دادی کا بھی نام شامل کیا گیا تھا۔

Last Updated : Dec 1, 2020, 9:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.