دہلی میں بڑھتے کورونا انفیکشن Covid-19 Cases Rising in Delhi کو دیکھتے ہوئے دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی Delhi Disaster Management Authority نے پیر کو اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال، وزیر صحت ستیندر جین کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام اور ماہرین نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن لوگوں کو نقصان پہنچائے بغیر کچھ اضافی پابندیاں عائد کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔
ایک سینئر حکام کے مطابق ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں موجود سبھی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بڑھتے کورونا انفیکشن، ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات کے رجحانات تشویشناک ہیں۔ لوگوں کو نقصان پہنچائے بغیر ان رجحانات کو کم کرنے کے لیے مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا۔
ڈی ڈی ایم اے نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ موجودہ حالات میں کچھ اضافی پابندیاں ضروری ہیں اور دہلی کو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔ روزانہ کووڈ کیسز کی بڑی تعداد بے قابو ہو رہی ہے۔ اتوار کو دہلی میں کورونا کے 22.751 معاملے درج ہوئے ہیں، جن کی مثبت شرح 23.53 فیصد ہے۔
- مزید پڑھیں: PM Modi Chairs Covid Review Meet:'کووڈ کی صورتحال اور اومیکرون کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ'
دہلی میں اتوار کو بھی 17 اموات ہوئیں، جو کہ گزشتہ سال 16 جون کے بعد ایک ہی دن میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 28 دسمبر کو دہلی کی کووڈ مثبتیت کی شرح 1 فیصد سے کم تھی۔ دہلی کی ٹیسٹ مثبت کی شرح گزشتہ سال 9 مئی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔