ETV Bharat / bharat

Minorities Rights Day 2021: دہلی حکومت نے اقلیتی کمیشن کا بجٹ 3 سے 5 کروڑ کیا - دہلی حکومت نے اقلیتی کمیشن کا بجٹ 3 سے 5 کروڑ کیا

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان Delhi Minority Commission Chairman Zakir Khan نے بتایا کہ کمیشن کا سالانہ بجٹ پہلے 2 کروڑ 90 لاکھ ہوا کرتا تھا، لیکن اب تک کبھی بھی سارا بجٹ استعمال میں نہیں آیا تھا اس لیے دہلی حکومت Government of Delhi کی جانب سے بجٹ کو کم کر دیا گیا تھا۔

دہلی حکومت نے اقلیتی کمیشن کا بجٹ 3 سے 5 کروڑ کیا

author img

By

Published : Dec 17, 2021, 10:34 PM IST

دارالحکومت دہلی میں آج عالمی یوم اقلیتی حقوق Minorities Rights Day منایا گیا اس دوران دہلی اقلیتی کمیشن Delhi Minority Commission کی جانب سے دہلی سیکرٹریٹ میں تقریب Ceremony at Delhi Secretariat کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں دہلی حکومت کے وزیر کیلاش گہلوت Kailash Gehlot بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔

دہلی حکومت نے اقلیتی کمیشن کا بجٹ 3 سے 5 کروڑ کیا

اس پروگرام میں دہلی اقلیتی کمیشن کے اراکین کے ساتھ ساتھ وہ تمام لوگ بھی موجود تھے جو کمیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے بتایا کہ کمیشن کا سالانہ بجٹ پہلے 2 کروڑ 90 لاکھ ہوا کرتا تھا، لیکن اب تک کبھی بھی سارا بجٹ استعمال میں نہیں آیا تھا اس لیے دہلی حکومت کی جانب سے بجٹ کو کم کر دیا گیا تھا۔

لیکن جب کمیشن نے اپنا سالانہ بجٹ تیار کر کے دیا تو وہ تقریباً 5 کروڑ کا بنا جس کے بعد دہلی حکومت نے بھروسہ دلایا کہ وہ بجٹ میں مزید اضافہ کرکے اقلیتی کمیشن کو ادا کرے گی۔جس سے اقلیتی برادری کے لیے چلنے والی اسکیموں کو صحیح طور پر نافذ کیا جا سکے۔

وہیں ریاستی وزیر کیلاش گہلوت نے کہا کہ کیجریوال حکومت شروع سے ہی تمام فریقین کے لیے کام کرتی آ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی کمیشن کو چاہیے کہ حکومت کی جو اسکیمیں کیجریوال حکومت کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں اسے گھر گھر تک پہنچائیں، تاکہ اس سے اقلیتی برادری کو فائدہ پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.