ETV Bharat / bharat

دہلی حکومت پر آٹھ پالی ٹیکنک اداروں سے عظیم شخصیات کے نام نکالنے کا الزام

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 10:40 AM IST

ماضی میں دارالحکومت دہلی کے آٹھ پولی ٹیکنک کالجوں کا نام دہلی حکومت نے تبدیل کیا، جن میں گرو نانک دیو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ڈاکٹر امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کستوربا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، آریہ بھٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بھائی پرمانند انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جی بی پنت انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، جی بی پنت انجینئرنگ کالج، میرا بائی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ان تمام کالجوں کا نام دہلی حکومت نے تبدیل کیا اور ان کے اشتہارات اخبار میں بھی شائع کیے گئے۔

دہلی حکومت پر آٹھ پولیٹیکنک اداروں سے عظیم شخصیات کے نام نکالنے کا الزام

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات آئندہ سال ہونے جارہے ہیں لیکن دہلی کا سیاسی پارہ مکمل طور پر گرم ہوگیا ہے۔ آج دہلی کے سینئر بی جے پی رہنما وجیندر گپتا نے میڈیا انچارج نوین کمار اور بی جے پی رہنما اندرپریت سنگھ بخشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں وجیندر گپتا کی طرف سے دہلی حکومت پر سنگین الزامات عائد کئے گئے۔

وجیندر گپتا نے الزام لگایا کہ دہلی حکومت نے دارالحکومت کے آٹھ پولی ٹیکنک اداروں سے عظیم شخصیات کے نام نکال دیے ہیں، جن میں گرو نانک دیو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھی شامل ہے، جسے ڈی ایس یو کیمپس روہنی کا نام دیا گیا۔ جب دہلی بی جے پی نے پورے معاملے کے بارے میں ایل جی کے پاس شکایت درج کرائی اور پورے معاملے پر انکوائری کمیٹی بٹھا دی گئی تو دباؤ میں آکر دہلی حکومت نے دوبارہ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کا نام عظیم شخصیات کے نام پر رکھ دیا۔

مزید پڑھیں: بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں حالات بدسے بدتر

اشتہار میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ گرو نانک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا نام اب ڈی ایس یو کیمپس روہنی رکھ دیا گیا ہے۔ جس کے بعد دہلی بی جے پی کی جانب سے ایل جی کو شکایت کرنے کے بعد پورے معاملے کی تحقیقات کی گئی اور بعد میں دہلی حکومت نے دہلی بی جے پی کے پیدا کردہ دباؤ کی وجہ سے تمام آٹھ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹس کے نام تبدیل کردیے۔

دہلی بی جے پی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے آٹھ پالی ٹیکنک اداروں کے نام تبدیل کرکے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.