ETV Bharat / bharat

Air India Urinating Case دہلی کی عدالت نے ایئر انڈیا پیشاب معاملے میں شنکر مشرا کو ضمانت دی - دہلی کی عدالت

شنکر مشرا نے گزشتہ سال 26 نومبر کو ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک 70 سالہ خاتون پر مبینہ طور پر پیشاب کیا تھا۔ جنہیں آج دہلی کی ایک عدالت نے ضمانت دے دی

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 7:29 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک مقامی عدالت نے منگل کو ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک خاتون مسافر پر پیشاب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم شنکر مشرا کو ضمانت دے دی۔ مقامی عدالت نے سماعت کے دوران استغاثہ اور دفاعی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد شنکر مشرا کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ اس سے قبل پیر کو ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ عدالت نے اس درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ شنکر مشرا کو بڑی راحت دیتے ہوئے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منگل کو انہیں ضمانت دے دی۔ اہم بات یہ ہے کہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ملزم مشرا نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج ہرجیوت سنگھ بھلا نے سماعت کے بعد شنکر مشرا کو ایک لاکھ روپے کا ذاتی مچلکہ پیش کرنے کی شرط پر ضمانت دے دی۔

شنکر مشرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے اور ملزمین کو سلاخوں کے پیچھے رکھنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار عدالت کی طرف سے ان پر عائد کردہ شرائط کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔استغاثہ نے عدالت میں ثبوت پیش کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا ہے اور اس نے شکایت کنندہ کو دھمکی بھی دی ہے اور اس واقعہ نے ہندوستان کی بین الاقوامی ساکھ اور امیج داغدار ہوئی ہے۔ دہلی پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ انصاف کے مفاد میں ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔

خیال ر ہے کہ شنکر مشرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 26 نومبر کو نیویارک سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک 70 سالہ خاتون پر پیشاب کیا تھا۔ اس معاملے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم کے اس فعل سے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی بے عزتی ہوئی ہے۔اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسٹیشن کی دہلی پولیس نے شنکر مشرا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی اور انہیں 7 جنوری کو بنگلورو سے گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Air India Urination Case ملزم شنکر کی درخواست ضمانت پر 30 جنوری کو سماعت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.