ETV Bharat / bharat

اروند کیجریوال کے ہاتھوں شالیمار باغ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد - اسپتال کے سنگ بنیاد کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا خطاب

اسپتال کے سنگ بنیاد کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ ان کی حکومت ہسپتال اور طبی سہولیات کو پہلے دن سے مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اروند کیجریوال کے ہاتھوں شالیمار باغ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 10:41 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شالیمار باغ میں 1430 بستروں والے ایک نئے سرکاری ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس ہسپتال کے بننے کے بعد یہاں کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔

اروند کیجریوال کے ہاتھوں شالیمار باغ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد

کورونا کے وقت میں پوری دنیا طبی سہولیات کی ضرورت کو سمجھ چکی ہے۔ اسپتال کے سنگ بنیاد کے بعد وزیر علیٰ اروند کیجریوال نے خطاب میں کہا کہ میں دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ ان کی حکومت ہسپتال اور طبی سہولیات کو پہلے دن سے مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار حکومت کی حیثیت سے ہم کورونا کی تیسری لہر کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم 6 ماہ کے اندر 7 نئے ہسپتال بنا رہے ہیں، جو تقریبا 6800 بستروں پر مشتمل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس شالیمار ہسپتال میں 1430 بیڈز ، آئی سی یو بیڈز کے ساتھ ساتھ تمام ضروری سہولیات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے قیام سے پہلے جو سرکاری ہسپتال بنائے گئے تھے ان میں 1 نارمل بیڈ کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔

مزید پڑھیں: دہلی میں بارش کا سلسلہ جاری

ہم 275 کروڑ میں 1430 آئی سی یو بیڈز کا ہسپتال بنا رہے ہیں جس میں ایک آئی سی یو بیڈ کی قیمت صرف 20 لاکھ ہے۔کیونکہ آپ سب نے ایک ایماندار حکومت چنا ہے اور ہم اسی کے تحت عوام کے لیے کام کررہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.