وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز دفاعی خرید کے عمل میں مزید شفافیت لانے کے مقصد سے متعلقہ تجویز کو منظوری دے دی۔ اس تجویز میں التزام کیا گیا ہے کہ منصوبہ بند دفاعی خرید سودے کو منظوری ملنے کے ایک ہفتے کے اندر وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر سروس ہیڈ کوارٹرز کو اس سے متعلق معلومات کو عام کرنا ہوگا۔ اس میں سودے کی قیمت، تعداد، آف سیٹ، ٹریننگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق معلومات دی جائے گی۔
ڈیفنس انڈسٹری لمبے عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی تھی کہ وزارت دفاع کو منصوبہ بند خرید سےمتعلق معلومات کو ویب سائٹ پر بانٹنا چاہیے۔ حالانکہ سودے میں سیکیورٹی سے متعلق حساس معلومات کو عام نہیں کیا جائے گا۔ اس اقدام کو دفاعی خرید کے عمل میں مزید شفافیت لانے اور اطلاعات کے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک تشہیر سے مربوط کرکے دیکھا جا رہا ہے۔
اس سے دفاعی شعبے سے وابستہ کمپنیوں کو خصوصی طور پر فائدہ ہوگا کیونکہ مختلف سودوں سے متعلق درست معلومات با آسانی حاصل ہو سکیں گے۔ مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی سے متعلق بات چیت اور سودے بازی میں بھی مدد ملے گی۔
یو این آئی