ضلع کولگام کے ہوم شالی بگ میں قائم چینی گام علاقہ میں چند سال قبل محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے نمازیوں کی سہولت اور مسجد آنے والے نمازیوں کے لئے بیت الخلاء تعمیر کیا گیا ، تاکہ مسجد آنے والے نمازیوں کو سہولت ہو لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کثیر رقومات خرچ کرنے کے باوجود بھی یہ بیت الخلاء کسی کام کے نہیں ہیں۔
ایک نالے سے بہننے والا پانی اکثر ان بیت الخلاء میں داخل ہوجاتا ہے جس سے یہ استعمال کے قابل نہیں رہتے۔ محکمہ دیہی ترقی نے ان بیت الخلاء کو ایسی جگہ تعمیر کیا ہے جہاں کسی بھی وقت نالے کا پانی داخل ہوسکتا ہے۔ ایسے میں اس بیت الخلاء کی تعمیر محکمہ کی اہلیت پر سوالات کھڑے کرتی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بیت الخلاء گذشتہ ایک دہائی سے ویران ہیں اور ان کو کوئی بھی استعمال نہیں کرتا، حالانکہ محکمہ دیہی و ترقی نے علاقے میں بیت الخلاء مسجد کے لئے تعمیر کئے تھے لیکن انہیں جہاں تعمیر کیا گیا وہ کسی جزیرہ سے کم نہیں معلوم ہوتی کیونکہ اس بیت الخلاءکے چاروں طرف پانی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے بنایا گیا بیت الخلاء بے کار ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خرچ کئے گئے پیسہ ضائع ہو گئے ہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے مختلف محکمے تعمیر و ترقی کے نام پر ریاستی خزانے لوٹ رہے ہیں، لیکن اس سے لوگوں کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائدہ نے جب یہ مسلہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کئموہ فاروق احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ایک سے دو ماہ کے اندر ایک نئے منصوبہ میں شامل کرکے اس بیت الخلاء کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔