ETV Bharat / bharat

سمندری طوفان شاہین بھارتی ساحل سے دورعمان کی جانب بڑھ رہا ہے - سمندری طوفان شاہین بھارتی ساحل

آئی ایم ڈی کے سائیکلون وارننگ ڈویژن نے بتایا کہ یہ طوفان شاہین دھیرے دھیرے بھارتی ساحل سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شاہین 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی بحیرہ عرب کے وسطی حصوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سمندری طوفان شاہین بھارتی ساحل سے دور عمان کی جانب بڑھ رہا ہے

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 7:17 PM IST

بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح بحیرہ عرب میں ہوا کا گہرا دباؤ سمندری طوفان شاہین میں بدل گیا ہے اور شام تک اس کے 'شدید سمندری طوفان' میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے سائیکلون وارننگ ڈویژن نے بتایا کہ یہ طوفان دھیرے دھیرے بھارتی ساحل سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شاہین 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی بحیرہ عرب کے وسطی حصوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اس سمندری طوفان میں مزید شدت پیدا ہونے کے امکانات ہیں اور یہ اگلے 36 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب اور جنوب مغرب سے ہوتا ہوا پاکستان اور مکران کی ساحلی پٹی سے گزرتے ہوئے عمان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ عمان کو پار کرتے ہی یہ طوفان آہستہ آہستہ کمزور ہوجائے گا۔

26 ستمبر کو مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان گلاب کی باقیات سے سمندری طوفان شاہین تشکیل پایا ہے۔ طوفان گلاب کی شدت میں تب کمی آئی تھی جب اس نے وسطی ہندوستان تلنگانہ ، چھتیس گڑھ ، مہاراشٹر اور گجرات کو پار کرلیا تھا۔ جیسے ہی اس کی باقیات بحیرہ عرب میں داخل ہوئے ویسے ہی جمعہ کی صبح ایک طوفانی طوفان میں مزید شدت اختیار کر گئیں۔

ایسی مثال کم ہی دیکھی جاتی ہے کہ خلیج بنگال پر بننے والے ایک سمندری طوفان نے مغربی ساحل تک پہنچنے کے لیے ملک کی وسعت کو عبور کیا اور اس کے بعد ایک دیگر طوفان نے شدت اختیار کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.