ETV Bharat / bharat

Declaration Issued by Jamiat Ulema-e-Hind: جمعیة علماء ہند کے اجلاس میں جاری کیا گیا اعلامیہ - Country passing through a critical phase

مولانا سلمان بجنوری کے ذریعے پیش کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے، اِس وقت ہمارا ملک، ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ایک طرف کچھ طاقتیں مسلمانوں کو جو ملک کی دوسری سب سے بڑی اقلیت ہیں، خوف زدہ یا مایوس کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں میں جذباتیت یا خوف کی نفسیات پیدا ہورہی ہے۔ Declaration Issued by Jamiat Ulema-e-Hind

جمعیة علماء ہند کے اجلاس میں جاری کیا گیا اعلامیہ

author img

By

Published : May 29, 2022, 8:55 PM IST

سہارنپور: دیوبند علاقہ میں منعقد جمعیة علماء ہند کے مجلس منتظمہ کے دو روزہ اجلاس کی آخری نشست میں ملک ملت کے تحفظ اور حالات کے مدنظر اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کو دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث اورجمعیة علماءہند کے نائب صدر مولانا سلمان بجنوری نے پیش کیا۔ Declaration Issued by Jamiat Ulema-e-Hind

مولانا سلمان بجنوری کے ذریعے پیش کردہ اعلامیہ میں کہا، اِس وقت ہمارا ملک، ایک نازک دور سے گذر رہا ہے، ایک طرف کچھ طاقتیں مسلمانوں کو جو ملک کی دوسری سب سے بڑی اقلیت ہے، خوف زدہ یا مایوس کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں میں جذباتیت یا خوف کی نفسیات پیدا ہورہی ہے۔ دوسری طرف وہی طاقتیں جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعہ برادرانِ وطن کو مسلمانوں سے خوف زدہ کرکے نفرت پیدا کررہی ہیں۔ اِن حالات میں ملت اِسلامیہ کو قرآن وحدیث اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اپنے لئے وہ راستہ متعین کرنا ضروری ہے، جو مستقبل میں مسلمانوں اور تمام ہندوستانیوں کے لئے امن وسلامتی اور بقائے باہمی کا ذریعہ بنے۔

جمعیة علماء ہند کے اجلاس میں جاری کیا گیا اعلامیہ

انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارے ملک کی ایک طویل تاریخ ہے، جس میں ہمارا کردار نہایت روشن ہے، ہمارے آباء و اَجداد نے اِس ملک کو جوڑے رکھنے اور اس کی حدود کو وسعت دینے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اُس کے بعد انگریزوں کے تسلط سے ملک کو آزاد کرانے میں بھی ہمارا کردار کسی بھی دوسری قوم سے زیادہ تابناک ہے اور آزادی کے بعد ہمارے اَکابر کی کوششوں سے ملک کو سیکولر دستور کا تحفہ ملا، جو ابھی تک ملک میں نافذ ہے۔

اِس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ملک میں بعض ایسی طاقتیں سر اُٹھارہی ہیں، جوملک کو اس شاندار مثالی دستور وآئین سے محروم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، وہ نسلی امتیاز میں یقین رکھتی ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگ یہ نعرہ بھی لگاتے رہتے ہیں کہ 'سب کو گھر واپسی کراکے ہندو بنائیں گے'، یا ' بھارت کے تمام باشندے ہندو ہیں' اور یہ بھی ایک افسوس ناک حقیقت ہے کہ ان کو کسی نہ کسی درجہ میں حکومتی سرپرستی بھی حاصل ہے، لیکن اِن تمام باتوں کے باوجو کوئی صاحب عقل وہوش اِس بات کو کیسے ممکن سمجھ سکتا ہے کہ وہ مسلمانوں کو اُن کے دین واِیمان سے محروم کرنے یا صفحہ ہستی سے مٹانے میں پوری طرح کامیاب ہوجائیں، کیوں کہ اِس ملک کا بنیادی مزاج کثرت میں وحدت ہے اور یہاں کے باشندوں کی اکثریت فسطائی طاقتوں کی ہم نوا نہیں ہے۔

مولانا سلمان بجنوری نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ہم کسی اشتعال یا مایوسی کا شکار ہوجائیں اور صبر واستقامت کے راستے کو جھوڑکر، کسی غلط ردعمل کی طرف جائیںگے تو اُس سے فرقہ پرستوں کے مقاصد پورے ہوںگے۔ اور اگر ہم نے نفرت کا جواب محبت سے دیا اور اپنے اسلامی کردار کو زندہ رکھا تو بہت جلد نفرت کی آگ بجھ جائے گی، اور فسطائی طاقتیں ناکام ہوجائیںگی، اِن شاءاللہ تعالیٰ۔ اِس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہم بزدلی یا پست ہمتی کا مظاہرہ کریں اور اپنی جان و مال، عزت وآبرو اور اہل وعیال کی حفاظت اور دفاع کے اپنے آئینی حق کا استعمال نہ کریں۔ یاد رکھیں کہ صبر واستقامت کا مطلب بزدلی نہیں ہے؛ بلکہ صحیح وقت پر صحیح اِقدام ہے۔' اِس لئے تمام مسلمانوں کو خوف، مایوسی اور جذباتیت سے دور رہ کر اپنے مستقبل کی تعمیر کے کام میں لگ جانا چاہئے، اپنے عقائد واَعمال کو درست کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی فکر کرنی چاہئے، اور اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار اَدا کرنا چاہئے۔'

یہ بھی پڑھیں: 5K Clerics To Meet In Deoband: دیوبند میں جمعیۃ العلما کا اجلاس، 5 ہزار علما کی شرکت، ملکی و مذہبی مسائل پر غور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.