ETV Bharat / bharat

Hajj Embarkation Points Closed: گیارہ حج پرواز مراکز بند کرنے کا فیصلہ - حج کی خبر

مرکزی حکومت نے عازمین حج کے لئے قائم گیارہ حج پرواز مراکز (Hajj Embarkation Points Closed) کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پیش رفت سے عازمین حج کی سہولیات کے لئے جدوجہد کررہے لوگوں کو جھٹکا لگا ہے۔ دو مرتبہ مرکزی حج کمیٹی کے رکن رہے حافظ نوشاد اعظمی نے حکومت پر عازمین حج کے ساتھ دوئم درجے کا سلوک برتنے کا الزام عائد کیا۔

Close Hajj flight center
گیارہ حج پرواز مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 4:52 PM IST

وارانسی، اورنگ آباد، بھوپال، گیا اور رانچی سمیت ملک کے گیارہ امبارکیشن سنٹرز Hajj Embarkation Points سے حج پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مرکزی حکومت کا فیصلہ برقرار رہنے کی صورت میں عازمین حج کی کثیر تعداد کو سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑے گا۔ مذکورہ شہروں کے ہوائی اڈوں سے مضافات کے اضلاع کے ہزاروں عازمین سفر حج کے لئے روانہ ہوتے رہے ہیں۔

اس معاملے میں مرکزی حج کمیٹی کے سابق رکن و آل انڈیا حج سیوا سمیتی کے سابق صدر حافظ نوشاد اعظمی نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ اپنے فیصلے کو واپس نہ لینے کی صورت میں انہوں نے مرکز کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو

حافظ نوشاد اعظمی نے مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کی کارکردگی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نےکہا کہ وزارت کے وزیر موصوف حج ایکٹ کے بر خلاف آزادانہ طور پر فیصلے لے رہے ہیں۔

حافظ نوشاد اعظمی کے مطابق چند ماہ قبل ممبئی میں مستقل حج ہاؤس کی شاندار عمارت ہونے کے باوجود کروڑوں روپے برباد کر کے مرکزی حج کمیٹی کا عارضی دفتر قائم کرنا اس کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Haj 2022: حج- 2022 کے لیے سرکاری اعلان نومبر کے پہلے ہفتے متوقع

عازمین حج کی سبسڈی ختم کرنے کے بعد اس مد کا تقریبا 685 کروڑ مرکزی حکومت کے خزانے میں جمع ہے۔ اس کے استعمال کے سوال پر حافظ نوشاد اعظمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق یہ رقم مسلمانوں کی تعلیمی ترقی پر خرچ ہونی چاہئے تھی لیکن مرکزی حکومت نے سال 2017 سے اب تک ایک بھی پیسہ اقلیتی طبقہ کی فلاح و بہبود پر خرچ نہیں کیا بلکہ اس رقم کو خرد برد کرنے میں مصروف ہے۔

Hafiz Naushad Azmi
حافظ نوشاد اعظمی

حافظ نوشاد اعظمی نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.