ETV Bharat / bharat

Syed Afzal Nizami Passes Away: درگاہ نظام الدین اولیاؒ کے گدی نشین سید افضال نظامی کا انتقال - صوفی سید افضال نظامی اس دارفانی سے رحلت فرما گئے

دنیا بھر میں مشہور درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ Dargah Nizamuddin Auliya کے گدی نشین صوفی سید افضال نظامی Syed Afzal Nizami Gaddi Nasheen اس دارفانی سے رحلت فرما گئے۔ عقیدت مندوں نے نم آنکھوں سے مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا۔

درگاہ نظام الدین اولیاؒ کے گدی نشین سید افضال نظامی کا انتقال

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 3:50 PM IST

نئی دہلی: درگاہ کے خادم اور گدی نشین صوفی سید افضال نظامی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا Death of Syed afzal Nizami Gaddi Nasheen Of Dargah Nizamuddin Auliya، جبکہ شام کے وقت درگاہ کے معروف خادم اور گدی نشین سید فضل احمد نظامی کی شریک حیات کا بھی انتقال ہوا تھا۔ نظام الدین درگاہ سے منسلک دو گھروں میں انتقال کی خبر سے عقیدتمند سوگوار ہیں۔

پیر سید افضال نظامی کے دنیا بھر میں مریدین اور محبین ہیں۔ مرحوم کے بڑے فرزند صوفی سید اجمل نظامی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔ جمعرات کو درگاہ محبوب الہٰی میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی ہوگی اور ظہر کی نماز کے بعد بستی نظام الدین میں موجود مرحوم سید افضال نظامی کے گھر پر تعزیتی اور دعائیہ مجلس منعقد کی جائے گی۔

اس دوران شام کو درگاہ کے معروف خادم اور گدی نشین سید فضل احمد نظامی کی شریک حیات کا بھی انتقال ہوگیا۔ مرحومہ درگاہ نظام الدین کے خادم اور انجمن صوفی مرکز کے سربراہ سید فرید نظامی کی والدہ ماجدہ تھیں۔ کئی مذہبی انجمنوں اور شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.