ETV Bharat / bharat

Dead Body Found جہانگیر پوری میں لاش ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول

دہلی کے شردھانند کالونی کے تالاب سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔A dead body found in Jahangirpuri

author img

By

Published : Jan 15, 2023, 8:00 AM IST

جہانگیر پوری علاقے کے ایک تالاب سے لاش برآمد

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں پولیس کو شردھانند کالونی کے تالاب سے بوری میں بند ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ یہ لاش کئی ٹکڑوں میں ملی ہے۔ فی الحال ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لاش ملنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا تاہم لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ حالانکہ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں اس معاملہ کو گزشتہ روز گرفتار کئے گئے دو مشتبہ افراد سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر پوری علاقے سے گرفتار کیے گئے دو مشتبہ افراد جگجیت سنگھ اور نوشاد نے ہی اس واردات کو انجام دیا ہے۔ آپکو بتادیں کہ دو دن قبل دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جہانگیر پوری علاقے میں جگجیت سنگھ اور نوشاد نام کے دو مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسپیشل سیل کی ٹیم نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر جہانگیر پوری کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر قوم کے خلاف سازش کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کی جانب سے کی گئی مسلسل پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے کئی انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بھلسوا ڈیری کے ایک گھر میں مسلسل جایا کرتے تھے۔ پولیس کو جمعہ کی رات چھاپے کے دوران اس گھر سے ایک دستی بم کے ساتھ کئی دستاویزات اور خون کے نشانات ملے۔ جس کے بعد ان لوگوں سے ہفتہ کو دوبارہ پوچھ گچھ کی گئی۔اس دوران شردھانند کالونی کے تالاب سے لاش ملنے کے بعد اب پولیس دونوں مشتبہ ملزمان سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Two Suspects Arrested From Jahangirpuri دہلی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا

واضح رہے کہ دہلی پولیس کی اسپیشل اسٹاف کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جہانگیر پوری کے علاقے میں کچھ مشتبہ افراد رہ رہے ہیں جو مبینہ طور پر ملک مخالف سرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ جہانگیر پوری کے علاقے میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر ملنے والے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر وہاں سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے کئی اسلحے اور 22 زندہ کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 26 جنوری سے قبل ملک میں سکیورٹی فورسز مستعد ہوگئی ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ پر ہیں۔ رواں برس 26 جنوری کو ملک میں 74 واں یوم جمہوریہ منایا جائے گا اور اسی کے پیش نظر ملک میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبردآزما ہونے کے لئے حکومت نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا۔ اس سلسلے میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے دہلی کے جہانگیر پوری میں چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.