ETV Bharat / bharat

ڈی سی جی آئی نے کووی شیلڈ اور کو ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی - SEC

ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ کی کووڈ 19 ویکسین کووی شیلڈ اور بھارت بائیوٹیک کی کو ویکیسن کو ایمرجنسی استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔

کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے کچھ ہی دیر میں اہم اعلان متوقع

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 10:52 AM IST

Updated : Jan 3, 2021, 11:58 AM IST

ڈی سی جی آئی آج 11 بجے نیشنل میڈیا سنٹر میں میڈیا کو ویکسین سے متعلق اہم معلومات دے گا۔ دیسی ساختہ تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین ہے جس کو انڈیا کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اشتراک سے بھارت بائیوٹیک نے تیار کیا ہے۔

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا اتوار کی صبح 11 بجے میڈیا کو کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے نیشنل میڈیا سنٹر میں بریفنگ دے گا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرز کنٹرول آرگنائزیشن کے تحت کام کرنے والی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) اور بھارت بائیوٹیک کی ویکسین کے محدود ہنگامی استعمال کے لئے اجازت دینے کی سفارشات کی تھیں، ساتھ ہی ویکسین کی ڈرائی رَن پیشگی مشق بھی عمل میں لائی گئی تھی۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، ایس ای سی نے جمعہ اور ہفتہ کو ملاقات کے دوران جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس آئی آئی، بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ساتھ کیڈیلا ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے تیسرے مرحلہ کے ٹرائلز کے بارے میں منظوری کے تیز عمل کی درخواست کے سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کی تھیں۔ اس موقع پر سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا پونے کے لئے، ویکسین کے محدود ہنگامی استعمال کے لئے اجازت دینے کی سفارش بھی کی تھی۔ یہ سفارشات ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا کے لیے غور وفکر کے بعد حتمی طور پر فیصلے کرنے کے لئے دی گئیں۔

واضح رہے کہ کو ویکسن ایک دیسی ساختہ تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین ہے جس کو بھارت بائیوٹیک نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک دن قبل ہی کہا تھا کہ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں زیادہ تر ترجیحی بنیادوں پر فائدہ اٹھانے والوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی جس میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ایک کروڑ جب کہ دو کروڑ فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں۔

Last Updated : Jan 3, 2021, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.